سرمایہ سہولت کونسل 0

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس، منظور شدہ منصوبوں کو مقررہ وقت میں عمل درآمد پر زور

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس، منظور شدہ منصوبوں کو مقررہ وقت میں عمل درآمد پر زور

کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)خصوصی سرمایہ سہولت کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ساتواں اجلاس دوسرے دن بھی جاری رہا،میٹنگ کا مقصد باقی ماندہ وزارتوں کے ایجنڈا پر غور کرنا تھا۔جلاس کی صدارت وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے کی اور اس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلیٰ سطحی سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔متعلقہ وزارتوں نے اپنے منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا اور (SIFC) کے فورم کے تحت پالیسیوں کو درست سمت میں چلانے کے منصوبے بھی دیئے۔کمیٹی نے جاری کاوشوں کا جائزہ لیا اور منظور شدہ منصوبوں کو مقررہ وقت میں عمل درآمد پر زور دیاہے۔وزارتوں کو حکومت کی اساسی صلاحیت کے بارے میں بتایا گیا جس کی مدد سے وہ منافع بخش اور کامیاب امکانات مرتب کر سکتی ہیں جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گا۔اختتام پر کمیٹی نے سیکٹروں کے مابین اتفاقِ رائے قائم کرنے کے لئے تفصیلی بحث کی اور سرمایہ کاری کی فضا کو سازگار بنانے کے لئے پالیسی کی سطح پر اصلاحات کی سفارشات پیش کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں