پاکستان کرکٹ بورڈ 0

پی سی بی کا آئی سی سی کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کا معاہدہ

پی سی بی کا آئی سی سی کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کا معاہدہ

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کا معاہدہ سائن کرلیا۔

پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان ”ہوسٹنگ رائٹس ایگریگیمنٹ“پر دستخط دبئی میں ہوئے، معاہدے پر دستخط ذکا اشرف اور آئی سی سی کے کونسل جنرل جوناتھن ہال نے کیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پر حکومت کو پہلے ہی آگاہ کرچکا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حالیہ ملاقات میں پی سی بی کو بھرپور حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو سونپی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں