ترجمان آزادکشمیر حکومت و زیرخزانہ عبدالماجد خان 0

بینک آف آزاد جموں و کشمیرکو انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کی جانب سے عمدہ کارکردگی دکھانے پر بیسٹ ایمرجنگ بینک ایوارڈ کے لیے نامزد، ترجمان آزادکشمیر حکومت

بینک آف آزاد جموں و کشمیرکو انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کی جانب سے عمدہ کارکردگی دکھانے پر بیسٹ ایمرجنگ بینک ایوارڈ کے لیے نامزد، ترجمان آزادکشمیر حکومت

ترجمان آزادکشمیر حکومت و زیرخزانہ عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ بینک آف آزاد جموں و کشمیرکو انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کی جانب سے عمدہ کارکردگی دکھانے پر بیسٹ ایمرجنگ بینک ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے، آزاد جموں و کشمیر بینک کی کارگردگی قابل ستائش ہے۔ ریاستی بینک کو بہترین کارکردگی دکھانے پر پاکستان کے ممتاز مالیاتی اداروں کی جانب سے بھرپور پذیرائی قابل تعریف اقدام اوربینک انتظامیہ کی عمدہ کارگردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بینک آف آزادجموں و کشمیر نے TVسال 2022 میں 961 ملین روپے کا ریکارڈ اور تاریخی منافع کمایا۔ ڈیپازٹس، ایڈوانسز، مجموعی اثاثہ جات اور ترسیلات زر سمیت تمام شعبہ جات میں بھی قابل ذکر اور نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ترجمان آزادکشمیر حکومت و زیرخزانہ عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ حال ہی میں کراچی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کی جانب سے آزادجموں و کشمیر بینک کو 2022 کے دوران مجموعی اثاثہ جات کے حجم، آپریشنز اور بالخصوص SME، ایگری اور کنزیومر کریڈٹس میں غیر معمولی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بیسٹ ایمرجنگ بینک ایوارڈ کے لیے نامزد کی گئی لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کے زیرِ سرپرستی اور بینک کے موجودہ صدر/سی ای او خاور سعید کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت بینک آف آزادجموں و کشمیر مسلسل ترقی کی منازل طے کرتا چلا جا رہا ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب بینک آف آزادجموں وکشمیر بہت جلد ترقی کی نئی منازل طے کرتے ہوئے کامیاب ترین بینکوں کی صف میں شامل ہو جائے گا۔ ترجمان حکومت نے کہا کہ چند کروڑ کے بینک کو ایک ارب کا بینک بنانے میں صدربینک آف آزادجموں و کشمیر کی انتھک محنت اور بہترین حکمتِ عملی کا بھرپور عمل دخل ہے۔ صد / سی ای او کی انتھک محنت کی بدولت ہی سی سی او کلب پاکستان کی جانب سے بیسٹ سی ای او ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بینک آف آزادجموں وکشمیر بہت جلد ترقی کی نئی منازل طے کرتے ہوئے ملک کے کامیاب ترین بینکوں کی صف میں شامل ہو جائے گا۔ بینک آف آزادجموں و کشمیر کی بیسٹ ایمرجنگ بینک کیایوارڈ کے لیے نامزدگی دراصل بینک کی عمدہ کارگردگی، بہترین انتظام کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی بینک عواام کی خدمت میں پیش پیش رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں