افغان طالبان حکومت کی مولانا فضل الرحمان کو دورہ افغانستان کی دعوت
افغان طالبان حکومت نے سربراہ جے یو آئی (ف) کو دورہ افغانستان کی دعوت دے دی پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر سردار احمد جان شکیب نے خصوصی پیغام پہنچادیا ۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پرافغان سفیر نے ملاقات کی ۔ تفصیلی ملاقات میں افغانستان کے عبوری سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو افغان حکومت کا خصوصی پیغام پہنچایا، افغانستان کے عبوری سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو افغانستان کی حکومت کی جانب سے دورہ افغانستان کی دعوت دی۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق دونوں رہنماؤں کی خطے سمیت پاک افغان تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ رہنمائوں نے اتفاق کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات خطے میں امن کی ضمانت ہیں ۔ اس موقع پر سابق ایم این اے مولانا صلاح الدین ایوبی بھی موجود تھے۔