’تجھ سے ناراض نہیں زندگی‘،گلوکار انوپ گھوسل چل بسے
بالی ووڈ انڈسٹری کے مقبول ترین گیت ’تجھ سے ناراض نہیں زندگی حیران ہوں میں‘کو اپنی آواز دینے والے انوپ گھوسل 77 سال کی عمر میں کولکتہ میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی نے ان کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انوپ گھوسل بنگالی گلوکار تھے، انہوں نے1983 ء کی فلم معصوم کے گانے ’تجھ سے ناراض نہیں زندگی حیران ہوں میں‘سے شہرت پائی۔انہیں ستیہ جیت رائے کی موسیقی پر مبنی گانوں نے بھی امر کیا، وہ گزشتہ کئی دنوں سے کولکتہ کے پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے، متعدد جسمانی اعضا کا ناکارہ ہونا ان کی موت کی وجہ بنا،
انہوں نے پسماندگان میں 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔انوپ گھوسل نے 2011 میں مغربی بنگال کی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور ترمول کانگریس کے ٹکٹ پر کامیاب قرار پائے تھے۔ممتا بینر جی نے ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی اور کہا کہ انوپ گھوسل نے بنگالی، ہندی اور دیگر زبانوں میں کئی گانے گائے ہیں۔