چوہدری انوارالحق 0

اے پی ایس سکول طلباء،اساتذہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، چوہدری انوارالحق

اے پی ایس سکول طلباء،اساتذہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، چوہدری انوارالحق

سانحہ کے بعد پاکستانی قوم نے متحد ہو کر دہشت گردی کو شکست دی، پاک فوج نے قربانیوں کی تاریخ رقم کی،وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر

وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ پشاور آرمی پبلک سکول کے طلباء اور اساتذہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سانحہ اے پی ایس کے بعد پاکستانی قوم نے متحد ہو کر دہشت گردی کو شکست دی، پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران قربانیوں کی تاریخ رقم کی۔
وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

نہوں نے کہا کہ اس سانحہ نے ہر انسان کو رلا دیا،.آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید ہونے والے بچوں کے عظیم والدین کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔اے پی ایس پشاور کے شہداء کی یادہمارے دلوں سے کبھی مٹائی نہیں جا سکتی۔وزیراعظم نے کہا کہ آج بھی اے پی ایس پشاور کے شہداء کی یاد میں ہماری آنکھیں نم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دلوں میں جذبہ اور وطن کو محفوظ رکھنے کی امنگ جوان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کے والدین سے اظہارہمدردی کرتا ہوں ہم اپنے ان بچوں کی قربانی کو کبھی نہیں بھلا سکتے۔انہوں نے شہداء آرمی پبک سکول کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں