بنگلا دیش 0

بنگلا دیش نے انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا

بنگلا دیش نے انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا

بنگلا دیش نے متحدہ عرب امارات کو 195 رنز سے شکست دیکر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا۔انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو میزبان متحدہ عرب امارات اور بنگلا دیش کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

یو اے ای نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔بنگلا دیش انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔بنگلا دیش کی طرف سے عاشق الرحمان شبلی نے 129 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ایم ڈی رضوان 60 اور عارف الاسلام 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ یو اے ای کی طرف سے ایان احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی پوری ٹیم 24.5 اوورز میں 87 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بنگلا دیش کے بولر معروف مریدھا اور روہانت بورسن نے تین، تین جبکہ اقبال حسین ایمن اور شیخ پیوز جبون نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔یاد رہے کہ یواے ای انڈر 19 ٹیم پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے میں 11 رنز سے شکست دیکر فائنل میں پہنچی تھی جبکہ بنگلا دیش نے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں