عالمی معیشت 0

عالمی معیشت کا ایک اہم حصہ معاشی خطرات کا شکار، سروے

عالمی معیشت کا ایک اہم حصہ معاشی خطرات کا شکار، سروے
مالیاتی چیلنجز 49 فیصد، سروسز کے بدلتے تقاضے 35 فیصد، ٹیلنٹ اور ہنر کی کمی 35فیصد خطرہ

عالمی معیشت کا ایک اہم حصہ مختلف معاشی خطرات کا شکار ہے، جس سے نمٹنے کیلیے مطلوبہ تیاری ضروری ہے۔یہ بات ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس کی نئی تحقیق میں پبلک سیکٹر کی تنظیموں کو درپیش بڑے خطرات، مالی چیلنجز کے حوالے سے کی گئی ہے، یہ عالمی سروے مالیاتی پیشہ ور افراد اور پبلک سیکٹر میں کام کرنے والے دیگر افراد پر مشتمل ہے، اس سروے سے پبلک سیکٹر کے سب سے زیادہ چیلنجز کا بھی پتہ چلتا ہے۔

یہ تحقیق بنیادی طور پر پبلک سیکٹر کے مختلف کرداروں فنانس، رسک، آڈٹ اور سروس ڈیلیوری پر مشتمل ہے۔سروے میں پانچ خطرات کو نمایاں کیا گیاہے جن میں 49 فیصد مالیاتی چیلنجز، 35 فیصد سروسز کے بدلتے تقاضوں اور توقعات، 35فیصد ٹیلنٹ اور ہنر کی کمی، 28فیصدناقص تنظیمی کلچر اور 26 فیصد غیر موثر قیادت شامل ہیں۔پبلک سیکٹر کو درپیش چیلنجوں کے جواب میں اے سی سی اے کے سروے سے ظاہر ہوتاہے کہ بہت ساری پبلک سیکٹر تنظیمیں رسک مینجمنٹ میں اپنی صلاحیتوں کا موثر استعمال نہیں کرتیں۔ فنانس کے صرف 55فیصد کا جواب تھا کہ وہ متعلقہ آپریشنل خطرات کی شناخت اور ان کا جائزہ لینے میں باقاعدگی سے شامل رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں