مشعال ملک 0

کشمیر کاز کے لیے خصوصی ”کشمیر مشاورتی کمیٹی“ بنائی جائے گی، مشعال ملک

کشمیر کاز کے لیے خصوصی ”کشمیر مشاورتی کمیٹی“ بنائی جائے گی، مشعال ملک

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کاز کے ہر ضلع کی سطح پر ایک خصوصی ”کشمیر مشاورتی کمیٹی“ تشکیل دی جائے گی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشعال حسین ملک نے پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اس مشاورتی کمیٹی کے لیے اعلیٰ سفارتی ماہرین پر مشتمل کثیر الجہتی بورڈ اپنا فعال کردار ادا کرے گا، کمیٹی حکومت کو جامع سفارشات پیش کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بیگناہ لوگوں کو اپنے ہی وطن میں اجنبی بنا دیا گیا ہے جہاں قابض فورسز نوجوانوں کو قتل ، گرفتار اور تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں اور خواتین کی بے حرمتی کر رہی ہیں۔
انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت کا اصل مقصد مقبوضہ علاقے میں مسلمانوںکی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے۔انہوںنے کہا کہ جموں و کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے ، عالمی برادی کو چاہیے کہ وہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تنازعہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔مشعال حسین ملک نے نوجوانوں پر زور دیا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی جنگی جرائم کو بے نقاب کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا بھر پور استعمال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں