بھارتی فوج 0

بھارت دنیا بھر میں اقلیتوں پر مظالم میں سرفہرست ہے: رپورٹ

بھارت دنیا بھر میں اقلیتوں پر مظالم میں سرفہرست ہے: رپورٹ

بھارت میں ہر سال 18دسمبر کو اقلیتوں کے حقوق کے دن کے طورپر منایا جاتا ہے ،لیکن اقلیتوں پر مظالم میں بھارت دنیا بھر میں سرفہرست ہے، جہاں مسلمان، سکھ، عیسائی اور نچلی ذات کے ہندو بدتر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فسطائی نریندر مودی کی قیادت میںبھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بھارت میں اقلیتوں پر آر ایس ایس کے نظریے کو مسلط کر رہی ہے اور اس کی امتیازی پالیسیوں نے بھارتی اقلیتوں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔بھارت میں1964سے 2022تک تقریبا ہزاروں مسلمانوں کو شہید کیا گیاہے، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دیا ہوا ہے۔بھارت میںگزشتہ سال21اپریل کو ریاست حیدرآباد میں مسلمانوں کے 50ہزار سے زائدگھروں کو مسمار کر دیا گیاتھا،رواں سال بھارت کی 23 ریاستوں میں عیسائیوں کے خلاف تشدد کے 400 سے زائدواقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔25اگست کو ریاست اڑیسہ میں سینکڑوں عیسائیوں کو قتل کیا گیا جبکہ 600دیہات کو جلا دیا گیا، 1984 میں اندرا گاندھی کے قتل کے بعد سکھوں کے خلاف فسادات شدت اختیار کر گئے جس میں لگ بھگ 17ہزار سکھوں کو قتل کیا گیا تھا۔2012میں نچلی ذات کے دلتوں کے خلاف 60 ہزار جرائم رپورٹ ہوئے، جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق بھارت میں اوسطا ہر 10منٹ میں ایک دلت کے خلاف تشدد کا واقعہ پیش آتا ہے۔بھارت کے نیشنل کرائم بیورو کے مطابق گزشتہ 5 برسوں میں نچلی ذات کے خلاف اڑھائی لاکھ سے زائد نفرت پر مبنی جرائم رپورٹ ہوئے ہیں۔امریکی ادارہ برائے مذہبی امور کے مطابق ہندوستان میں مسلمانوں، عیسائیوں اور دلتوں پر حملے کئے جاتے ہیں، سربراہ امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کے مطابق مودی کے دورمیں مذہبی آزادی شدید تنزلی کا شکار ہوئی ہے، 2020 سے امریکی کمیشن برائے مذہبی امور نے بھارت کو تشویشناک ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دیا ہوا ہے۔رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت میں ہندوتوا کے بڑھتے ہوئے بیانئے نے خطرناک رخ اختیار کرلیاہے جبکہ ملک میں اقلیتوں کو تشددکا نشانہ بنانا اور ہراساں کرنا ایک معمول بن چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کے دور میں بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور فسطائی مودی کے دور حکومت میں بھارت میں اقلیتوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں