گورنرسندھ 0

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ملک کے نامور فنکاروں کے وفدکی ملاقات

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ملک کے نامور فنکاروں کے وفدکی ملاقات

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملک کے نامور فنکاروں کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔وفد میں عدنان صدیقی،محمود اسلم، حنا دلپذیر،فیصل قریشی،عائشہ عمر ودیگر شامل تھے۔گورنرسندھ نے کہا کہ فن کار معاشرے کا اہم ترین حصہ ہیں،وہ اپنی اداکاری سے معاشرے میں موجود خامیوں کو اجاگر کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے آرٹسٹس صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں پڑوسی ملک کے دورے کے دوران محسوس کیا کہ وہاں غریب آدمی کو ہر بنیادی سہولت میسر ہے،وہ پابندیوں کے باوجود بھی خوشحال ہیں لیکن ہم فرقہ واریت،قوم پرستی اور مذہبی منافرت میں بہت آگے چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ شہر کراچی مجرموں کا شہر بنتا جا رہا ہے،ہم بغیر کسی سمت کے بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کی طرز پر پرائمری ایجوکیشن کمیشن بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بغیر کسی اختیار کے گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھولے ہیں،2 لاکھ سے زائد افراد کو راشن تقسیم کیا جا چکا ہے،عوام کی شکایا ت سننے کے لئے بیل آف ہوپ پر 24 گھنٹے عملہ موجود رہتا ہے۔وفد نے گورنر سندھ کے ہمراہ قائد روم،طاقتور پاکستان کے راشن بیگز اور آئی ٹی کلاسز کی مارکی کا دورہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں