اینٹی کرپشن 0

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل افضل خان نیازی کی زیر نگرانی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل افضل خان نیازی کی زیر نگرانی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل افضل خان نیازی کی زیر نگرانی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم محمد ابراہیم نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے جعل سازی کرتے ہوئے لینڈ ریکارڈ میں ردوبدل کی۔

ملزم نے موضع کرپہ میں واقع 25 کنال اراضی کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کیں،ٹیکنیکل رپورٹ کے مطابق ملزمان نے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کیں تھی جس پر مقدمہ درج کیا گیا تھا،ریکارڈ میں ردوبدل کی گئی زمین کی کل مالیت 70 کروڑ روپے سے زائد ہے،ریکارڈ ٹمپرنگ سے ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے غیر متعلقہ شخص کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی۔

ملزم کو سپیشل جج سنٹرل کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیاترجمان کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں