پاکستان تحریک انصاف -الیکشن کمیشن 0

پی ٹی آئی بلے کے نشان سے محروم

پی ٹی آئی بلے کے نشان سے محروم

پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا گیا، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ سنا دیا۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ وہ اپنے انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ کروائے، پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کروائے جن میں بیرسٹر گوہر خان کو بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کیا گیا تھا۔
تاہم اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی کہ پی ٹی آئی کے الیکشن اس کے آئین کے مطابق نہیں ہوئے، جس کے بعد یہ کیس الیکشن کمیشن میں چلا۔
الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ پی ٹی آئی نےانٹراپارٹی انتخابات آئین کےمطابق نہیں کرائے جبکہ انٹراپارٹی انتخابات کےمتعلق سرٹیفکیٹ اورفارم 65 آئین کےمطابق جمع کروایا۔
الیکشن کمیشن فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نےتحریک انصاف سےانتخابی نشان “بلا”واپس لےلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں