ڈرون حملے کا خدشہ، ممبئی میں دفعہ 144نافذ
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی ڈرون حملے کے خدشے کے پیش نظر دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاستی حکومت نے کرسمس اور نئے سال کے جشن کے ماحول میں ڈرون حملے کے خدشے کے پیش نظر ممبئی میں دفعہ 144نافذ کی ہے، جو 18 جنوری تک نافذ رہے گی۔بھارتی پولیس کے مطابق شہر میں دفعہ 144کو فوری طورپر نافذ کردیاگیا ہے جو کہ 18 جنوری تک نافذ رہے گی۔
حکومت کی طرف سے جاری حکمنامے میں خدشہ ظاہر کیاگیا ہے کہ دہشت گرد اور ملک دشمن عناصر کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کے موقع پر حملوں میں ڈرونزاور پیرا گلائیڈرز کا استعمال کر کے وی وی آئی پیز کو نشانہ بناسکتے ہیں۔دفعہ 144کے نفاذ کے بعد ممبئی شہر کی فضا میں ڈرونز، ریموٹ کنٹرول مائیکرو لائٹ ایئر کرافٹ، پیرا گلائیڈرز، پیرا موٹرز، ہینڈ گلائیڈرز اور گرم ہوا کے غباروں پر 30دن کیلئے پابندی عائد ہوگی۔