راجہ محمد صدیق 0

راجہ محمد صدیق کا مسئلہ کشمیر پر جاندار موقف اپنانے پر آرمی چیف سے اظہار تشکر

راجہ محمد صدیق کا مسئلہ کشمیر پر جاندار موقف اپنانے پر آرمی چیف سے اظہار تشکر

آزادکشمیر کے وزیر حکومت راجہ محمد صدیق نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا مسئلہ کشمیر پر جاندار موقف اپنانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کے اس جراتمندانہ بیان سے کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل صرف و صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملددرآمد کرنے سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے کشمیر سے متعلق دیے گئے متعصبانہ فیصلہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوتوا کے زیر اثر اور مودی سرکار کی خوشنودی کے لیے دیا گیا یہ غیر منصفانہ فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ کی تاریخ میں ایک سیاہ دھبے کے طور پر نمایا ں رہے گا۔ انہوں نے آرمی چیف کے مسئلہ کشمیر پر دلیرانہ اور دوٹوک موقف پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے پاک فوج کسی قربانی سے دریغ نہیں کر ے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں