سی این ایس شوٹنگ 0

سی این ایس شوٹنگ،نیوی کے مجموعی میڈلز کی تعداد 60 ہوگئی

سی این ایس شوٹنگ،نیوی کے مجموعی میڈلز کی تعداد 60 ہوگئی

چیف آف نیول اسٹاف شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نیوی کے مجموعی میڈلز کی تعداد 60 ہوگئی، ایئرفورس دوسرے اور ہائر ایجوکیشن تیسرے نمبر پر ہیں۔پی این ایس کارساز شوٹنگ رینج میں جاری چیمپئن شپ کے چھٹے روز بھی نیوی کے شوٹرز چھائے رہے، نیوی 33 گولڈ، 15 سلور اور 12 برانز میدلز کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے، اْس کے مجموعی تمغوں کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔

ایئرفورس ایک گولڈ، 7 سلور اور 5 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے اور ہائر ایجوکیشن 7 سلور اور 5 برانز میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔سندھ چار سلور اور دس برانز میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے، چیمپئن شپ کے چھٹے روز مزید پانچ ایونٹس کے فیصلے ہوئے جس میں ڈبل ٹریپ کے انفرادی ایونٹ میں نیوی کے امین اللہ نے پہلی، اویس علی نے دوسری اور ایئرفورس کے گلفام مہدی نے تیسری پوزیشن لی۔25 میٹر سینٹر فائر پسٹل انفرادی ایونٹ میں تینوں پوزیشن نیوی کے نام رہیں، ڈبل ٹریپ کے ٹیم ایونٹ میں نیوی نے پہلی ایئرفورس نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن لی، 25 میٹر سینٹر فائر پسٹل ٹیم ایونٹ میں نیوی پہلے ایئر فورس دوسرے اور سندھ تیسرے نمبر پر رہا۔50 میٹر تھری پوزیشن ٹیم ایونٹ میں نیوی نے پہلی، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں