نگران وزیراعظم 0

پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں۔ نگران وزیراعظم

پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں۔ نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں اور انہیں مساوی حقوق حاصل ہیں جس کی آئین میں ضمانت دی گئی ہے۔

انہوں نے ہفتے کو اسلام آباد میں وزارت انسانی حقوق کے زیراہتمام بین المذاہب ہم آہنگی اور کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے مذہبی مقامات کاتحفظ ہمارے عقیدے کاحصہ ہے۔ مسیحیوں اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا تحفظ میرے ایمان کا حصہ ہے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد یتے ہو ئے کہا کہ نبی کریمۖ نے نجران سے آنے والے عیسائی وفد بہت عزت دی۔انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان قائداعظم نے اپنے گیارہ اگست کے خطاب میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی ۔

اس خطاب میں انہوں نے واضح کیاکہ غیرمسلم پاکستان کے شہری کی حیثیت سے اپنی عبادت گاہوں میں جاکراپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ حضرت آدم علیہ السلام سے لیکرحضرت محمدۖ تک تمام پیغمبروں پر ایمان لاناہمارے لئے لازمی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ قائداعظم ایک دوراندیش شخصیت تھے جنہیں مستقبل کااندازہ تھا۔

وزیراعظم نے کہاکہ قائداعظم نے ہندوتواکی مذموم ذہنیت کاادراک کیا اورایک آزادمسلم ریاست کے قیام کے لئے جدوجہدکی اوراپنامقصدحاصل کرلیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اظہاررائے کی آزادی ہے تاہم کسی کو شہریوں میں نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے تعلیم اورصحت کے شعبے میں مسیحی برادری کی شاندارخدمات کو سراہا۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں، ہندو، سکھ، عیسائی اور دیگرمذاہب کے ماننے والوں کے حقوق برابر ہیں، مسیحی برادری نے تعلیمی میدان میں اہم خدمات انجام دی ہیں، آزادی اظہار رائے اور نفرت کی زبان میں فرق ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں