صدرآزادجموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری 0

قائداعظم مسلمانوں کے عالمی راہنما، عظیم قانون دان اور تاریخ ساز شخصیت تھے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

قائداعظم مسلمانوں کے عالمی راہنما، عظیم قانون دان اور تاریخ ساز شخصیت تھے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

صدرآزادجموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ قائداعظم نے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن کے مقصدکے لیے جدوجہد کی جہاں انہیں مذہبی آزادی کے ساتھ ساتھ معاشی وسماجی ترقی کے گراں قدر مواقع ملیں۔

قائد اعظم نے علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر مسلمانوں کو دی اور انہیں ایک ایسا آزاد ملک دیا جہاں اُن کی آنے والی نسلیں آزاد فضاؤں میں سانس لے سکیں گی۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے کہا کہ قائداعظم مسلمانوں کے عالمی راہنما، عظیم قانون دان اور تاریخ ساز شخصیت تھے۔ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو دوقومی نظریہ سے روشناس کرایا اور 23مارچ1940ء کو قرارداد پاکستان منظور کروا کر برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کے حصول کیلئے بھرپور جدوجہد شروع کردی۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کشمیر کو پاکستان کیلئے انتہائی ناگزیر سمجھتے تھے اسی لئے انہوں نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا۔قائد اعظم نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کی کھلے لفظوں میں حمایت کی اور مسئلہ کشمیرکو حل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کیں اُن کی یہ دلی خواہش تھی کہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہوکرپاکستان کا حصہ بنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں