محسن نقوی 0

قائداعظم نے مسلمانوں کے حقوق کے لیے اپنے وژن اور انتھک جدوجہد سے تاریخ کا دھارا بدلا، وزیر اعلیٰ محسن نقوی

قائداعظم نے مسلمانوں کے حقوق کے لیے اپنے وژن اور انتھک جدوجہد سے تاریخ کا دھارا بدلا، وزیر اعلیٰ محسن نقوی

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کے مدبر سیاست دان اور عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح کو انکے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔قائداعظم نے مسلمانوں کے حقوق کے لیے اپنے وژن اور انتھک جدوجہد سے تاریخ کا دھارا بدل دیا۔

قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں میں امید جگائی، قیادت کی اور دنیا کے نقشے پر ایک آزاد مسلم ریاست کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا ۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پروزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اپنے پیغام میںکہاکہ تحمل،برداشت اوررواداری پر مبنی فلاحی معاشرے کا قیام بانی پاکستان محمد علی جناح کا خواب تھا ۔

قائد اعظم ایک ایسا معاشرہ چاہتے تھے جہاں ہر شہری کو مساوی حقوق اور ترقی کے یکساں مواقع حاصل ہوں۔ قائداعظم کے عزم کے مطابق ایسا پاکستان بنانا ہے جہاں سب آزاد اور برابری کی زندگی گزار سکیں اور قانون کی پاسداری ہو۔

قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کے وژن پر عمل کریں اور اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے رہنما اصولوں پر عمل کریں ۔انہوںنے کہا کہ ملکی ترقی تب ہی ممکن ہے جب ہم سب قائد اعظم کی کام، کام اور کام کی تلقین پر عمل پیرا ہونگے۔

قائداعظم کی تعلیمات اورافکار پر عمل کر کے ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بناسکتے ہیں ۔آج کے دن ہمیں قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق پاکستان کو عظیم سے عظیم تر ملک بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کا رلانے کے عزم کااعادہ کرنا ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں