سالار 0

سالار نے باکس آفس کے ریکارڈ توڑ دئیے، صرف تین دن میں 400 کروڑ کما لئے

سالار نے باکس آفس کے ریکارڈ توڑ دئیے، صرف تین دن میں 400 کروڑ کما لئے

سپر اسٹار ابھاس کی “سالار” نے صرف تین دنوں میں 400 کروڑ سے زائد کا بزنس حاصل کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘سالار’ نے اوپننگ ڈے پر 178 کروڑ کا بزنس کر کے ہندی سینما کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے تھے اور اس نے شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
فلم کا دوسرا پارٹ بھی بنایا جائے گا، پرابھاس ’سالار‘ کے کردار میں جبکہ پرتھوی راج سوکومان ’ورادراجا منرا‘ کے کردار میں ایکشن دے رہے ہیں۔
نئی فلم کو بلاک بسٹر سیریز ؛ کے جی ایف’ کے ڈائریکٹر پرشانت نیل نے بنایا ہے اور اس کی کہانی کو؛کے جی ایف’ کے ساتھ ملایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ‘سالار’ کو 400 کروڑ کے خطیر بجٹ سےبنایا گیا ہے اور اسے 22 دسمبر کو بیک وقت آدھی دنیا میں ریلیز کیا گیا ہے اور سا وقت سالار باکس آفس پر راج کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں