بیرسٹر گوہر علی 0

، ایک بڑی سیاسی جماعت کو انتخابات سے ہٹانے کے لئے سازش کی جارہی ہے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی

، ایک بڑی سیاسی جماعت کو انتخابات سے ہٹانے کے لئے سازش کی جارہی ہے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ باپ، بیٹی،چچا ،بھتیجا سب مل کے پریس کانفرنسزکرنے میں مصروف ہیں،یہ اس وقت الیکشن کمیشن کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں، ایک بڑی سیاسی جماعت کو انتخابات سے ہٹانے کے لئے سازش کی جارہی ہے، اگر ملک کی سب سے مقبول اور بڑی جماعت کو انتخابات سے باہر رکھا گیا تو ملک ڈی ریل ہو جائے گا، شاہ محمود قریشی کیساتھ ہونے والا ناروا سلوک توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری صاف و شفاف انتخابات کروانا ہے وہ پارٹی نہ بنے،اس وقت عدلیہ کا کردار سب سے اہم ہے، عدلیہ کو اپنا فعال کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے،

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پارٹی راہنماء اور سینئر سیاستدان و قانون دان لطیف کھوسہ، شعیب شاہین، انتظار حسین پنجوتھہ و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دو روز سے چند سیاسی راہنماؤں نے ہائی کورٹ پر دھاوا بول دیا ہے اورپریس کانفرنسز کر کے عدالتوں کو برا بھلا کہا جا رہا ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ 08 فروری کے بعد انکے ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گا،یہی وجہ ہے کہ یہ ججز اور اداروں پر تنقید کر رہے ہیں، جس طرح سے پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹیز انتخابات کروائے ہیںآج تک کسی دوسری سیاسی جماعت نہیں کروا سکی، الیکشن کمیشن کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہیں کہ وہ ان معاملات کو دیکھیں ،سپریم کورٹ نے چار گھنٹے اس کیس کو سنا ، ان سیاسی راہنما ؤں کے بس میں نہیں تھا کہ وہ جج صاحب کو چپیٹریں مارتے،آٹھ فروری کو ان کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں آئے گا، کل سے باپ بیٹی سمیت سبیکے بعد دیگر ے پریس کانفرنسز کرنے میں مصروف ہیں،اس ملک میں سخت انتخابات ہونے جارہے ہیں،اگر صاف شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک ڈی ریل ہو جائے گا اورملک کا دیوالیہ نکل جائے گا، بلے کا نشان لینے کا مقصد ہے کہ پی ٹی آئی شفاف انتخابات میں سامنے نہ آ سکے، ہم عدلیہ سے التماس کرتے ہیں کہ ا س پر ایکشن لیا جائے ، لوگوں سےجس طریقے سے کاغذات چھینے جا رہے ہیں یہ ایک بڑی سازش ہے اور ایک بڑی سیاسی جماعت کو انتخابات سے باہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اگر ملک کی سب سے مقبول اور بڑی سیاسی جماعت کو انتخابات سے باہر کیا گیا تو ملک ڈی ریل ہو جائے گا ،جس طرح سے شاہ محمود قریشی کیساتھ سلوک روا رکھا گیا یہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہےکیا ایسے حالات پیدا کر کے تیسری قوت کو آنے کی اجازات دی جا رہی ہے، ملک میں شفاف طریقے سے انتخابات کروانے کے لئے عدلیہ کو ایکشن لینا ہو گا ،

اس موقع پر سینئر سیاستدان اور ماہر قانون سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ساری قوم دیکھ رہی ایک مفرور شخص کو کس طرح ہیتھرو ائیرپورٹ پرہمارے سفیر نےالوداع کیا یہ تاریخ میں لکھا جائے گا،جس مفرور ملزم کو گرفتار کر کے ڈی پورٹ کر کے روانہ کرنا تھا اسے عزت و احترام کیساتھ الوداع کیا جا رہا ہے، بہت سارے لوگوں سے کاغذات چھینے جا رہے ہیں، سپریم کورٹ نے جن کو تا حیات نااہل قرار دیا ہے وہ آج کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں، نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل کر دیا تھا، یہ تاریخ کی بدترین پری پول دھاندلی ہو رہی ہے، اگر ملک میں ایسے ہی ہوتا رہا تو پاکستان ڈوب جائے گا اور ملک کا دیوالیہ ہو جائے گا،ملک کی جمہوریت کے ساتھ کب تک کھیلا جائے گا ، ہوش کے ناخون لیں اور ملک کوآگے چلنے دیں، صاف وشفاف انتخابات ملک کی اشد ضرورت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں