چوہدری قاسم مجید 0

وزیر اعظم آزادکشمیر سچے کھرے اور بے باک شخصیت ہیں، وزیر امور منگلا ڈیم و منگلا ڈیم ہاؤ سنگ اتھارٹی آزاد کشمیر چوہدری قاسم مجید

وزیر اعظم آزادکشمیر سچے کھرے اور بے باک شخصیت ہیں، وزیر امور منگلا ڈیم و منگلا ڈیم ہاؤ سنگ اتھارٹی آزاد کشمیر چوہدری قاسم مجید

آزادکشمیر کے وزیر امور منگلا ڈیم و منگلا ڈیم ہاؤ سنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے دورہ میرپور سے عوامی توقعات پوری ہوں گی وزیر اعظم اور حکومت پر عوامی اعتماد کو تقویت ملے گی جس سے تحریک آزادی کشمیر پر بھی گہرے اثرات مرتب ہونگے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر سچے کھرے اور بے باک شخصیت ہیں جو لوگ وزیر اعظم آزادکشمیر پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں وہ سیاست کی الف ب سے نا بلد اور بیمار ذہین کے عکاس ہیں۔

سیاست میں انگلیوں پر نفع نقصان گننے والے تجارت کریں سیاست اخلاقی اقدار کے بغیر نہیں کی جا سکتی۔ سیاستدان دن رات عوامی خدمت اور فلاح و بہبود کے کاموں میں مصروف عمل رہتا ہے۔ گزشتہ 75 سالوں کے مسائل وزیر اعظم کی قیادت میں اتحادی حکومت جس برق رفتاری سے قانون و قاعدے کے مطابق حل کر رہی ہے اس سے قانون کی بالا دستی اور گڈ گورنس کی زندہ مثال لوگوں کے سامنے ہے۔ہم نے سرکاری ملازمین کو حاضری کا پابند کر دیا ہے اداروں کی توقیر کو بحال کیا جا رہا ہے۔ ایم ڈی اے کرپشن گڑھ کا ہمیشہ خاتمہ ہوجائے گا۔ رٹھوعہ ہریام برج کی بریفنگ میں وزیر اعظم کی ہدایات سے اس قومی نوعیت کے منصوبہ کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہو گی ہیں۔منصوبے کی تعمیراتی فرم کیمپ آفس قائم کرکے تعمیراتی میٹریل اکٹھاکرنا شروع کر دے گی۔وزیر اعظم کے دورہ میرپور پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور ایکشن کمیٹیوں اور مجلس عاملہ کے اراکین نے حکومت پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق اس سے بڑھ کر عوامی توقعات پوری کریں گے۔

وزیر امور منگلا ڈیم و منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید یہاں مختلف عوامی وفود سے بات چیت کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے استقبالیہ اور وزیر عظم سے درجنوں وفود نے ملاقات کرکے اپنے مسائل خوش اسلوبی سے پیش کیے ہیں اور وزیر اعظم نے عوامی مشکلات اور تکالیف کا جس درد کے ساتھ محسوس کیا ہے وہ ایک سچا، کھرا اور نڈرلیڈ ر ہی کر سکتا ہے وزیر اعظم نے لوگوں کے درینہ مسائل کے حل کے لیے حکومت آزادکشمیر کی طرف سے کیس وفاقی حکومت کو پیش کیا ہے اس سے جلد عوام کو جلد ریلیف ملے گا۔وزیر اعظم نے اپنے دورہ کے دوران تحریک آزادی کشمیر پر اپنا مضبوط اور جاندار موقف پیش کرکے پوری کشمیر قوم کے حوصلے بلند کیے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خون کا آخری قطرہ دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔مقبوضہ کشمیر کی آزادی ہو کر رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں