اداکارہ فرال محمود 0

سابق شوہر اور میں ایک دوسرے کو ذہنی اذیت دیتے تھے، فرالی محمود

سابق شوہر اور میں ایک دوسرے کو ذہنی اذیت دیتے تھے، فرالا محمود
معروف اداکارہ فرالھ محمود نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے سابق شوہر دانیال راحیل سے بہت پیار کرتی تھیں لیکن ساتھ ہی انہیں ذہنی اذیت بھی دیتی تھیں۔

فرالی محمود نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی ناکام ازدواجی زندگی سے متعلق بات کررہی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ دانیال راحیل سے شادی کے بعد ازدواجی زندگی میں کافی مسائل پیدا ہونے لگے تھے۔انہوں نے کہا کہ میرے سابق شوہر نے کبھی میرے اوپر جسمانی تشدد نہیں کیا تھا لیکن ہم دونوں نے ایک دوسرے کو ذہنی اذیت تھی، ایک دوسرے پر ذہنی تشدد کیا۔

فرالل محمود نے کہا کہ شوہر کی طرف سے ذہنی اذیت ملنے کے بعد بھی بار بار شوہر کے پاس جاتی تھی کیونکہ میں ان سے بہت زیادہ پیار کرتی تھی۔
یاد رہے کہ فرالا محمود اور اداکار دانیال راحیل نے سال 2020 کو شادی کی تھی جبکہ مارچ 2022 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں