آمنہ الیاس 0

شوبز انڈسٹری میں گورے رنگ کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے، آمنہ الیاس

شوبز انڈسٹری میں گورے رنگ کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے، آمنہ الیاس
معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں گورے رنگ کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے آمنہ الیاس نے کہا کہ میں نے سانولی رنگت کی حمایت میں اپنی آواز اس لئے اٹھائی کہ مجھے بہت برا محسوس ہوتا تھا جب میک اپ آرٹسٹ مجھے میک اپ کے ذریعے گورا دکھاتے تھے۔

آمنہ الیاس نے کہا کہ مجھے انڈسٹری میں آنے سے پہلے یہ پتہ ہی نہیں تھا کہ دنیا میں انسانوں کو ان کی رنگت کی بنیاد پر بھی اہمیت دی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے گھر میں ہم سب لوگ سانولے ہی ہیں تو ہمیں کبھی کسی نے رنگت پر کچھ نہیں کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے ماڈلنگ شروع کی تو شوٹنگ کیلئے تیار ہونے کے بعد جب مجھے یہ لگ رہا ہوتا تھا کہ میں بہت دلکش نظر آ رہی ہوں لیکن اچانک سے کوئی آئے اور مجھے صرف میری سانولی رنگت کی وجہ سے نیچا دکھانے کی کوشش کرے اور میک اپ آرٹسٹ میرے رنگ کو میک اپ سے گورا کرے تو یہ سب دیکھ کر مجھے بہت برا محسوس ہونے لگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا سلوک دیکھ کر کوئی بھی انسان احساسِ کمتری کا شکار ہوسکتا ہے اور کسی بھی انسان کی ذہنی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں