سلینا گومز 0

سلینا گومزکا گلوکاری کو خیرآباد کرنے کا عندیہ

سلینا گومزکا گلوکاری کو خیرآباد کرنے کا عندیہ
امریکی اداکارہ وگلوکارہ سلینا گومزنے کہا ہے کہ اگلی البم کے بعد گلوکاری کو خیرباد کہہ سکتی ہوں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں 31سالہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ سلینا گومز نے کہاکہ اگلی البم آخری ہوسکتی ہے جس کے بعد گلوکاری کو خیرباد کہہ سکتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میوزک کیریئر اتفاق سے شروع ہوا تھا،اب اداکاری کے کیریئر پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب لوگ آپ کو سنجیدگی سے نہ لے رہے ہوں تو گلوکاری کرتے رہنا مشکل ہوتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے بہت سے لوگ میرے میوزک کو پسند کرتے ہیں،اس کیلئے میں کی شکرگزار ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں