صدرآزادجموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری 0

مسئلہ کشمیرکو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ،مہذب دنیا کردارادا کرے،بیرسٹر سلطان

مسئلہ کشمیرکو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ،مہذب دنیا کردارادا کرے،بیرسٹر سلطان

صدرآزادجموں وکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام گزشتہ7دہائیوں سے جاری تحریک آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کیلئے بے پناہ قربانیاں دیتے چلے آرہے ہیں،کشمیری عوام ریاست جموں و کشمیر کو ناقابل تقسیم وحدت سمجھتے ہیں، مسئلہ کشمیرکو کشمیری عوام کی خواہشات اور اُن کی اُمنگوں کے مطابق حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ اور مہذب دنیا اپنا کردارادا کرے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے 5جنوری یوم حق خودارادیت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیر ی عوام اپنے بنیادی اور پیدائشی حق کو حاصل کرنے اور بھارت کے غاصبانہ تسلط کو ختم کرنے کیلئے تسلسل سے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنے اسلاف کے کارناموں کو نہ صرف زندہ رکھا بلکہ ساری دنیا پر واضح کر دیا کہ کشمیری عوام مر مٹ سکتے ہیں لیکن وہ اپنے موقف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارتی افواج نے ظلم و جبر کا ایسا کوئی ہتھکنڈہ نہیں چھوڑا جو بے سروسامان کشمیری عوام پر آزمایا نہ گیا ہو لیکن کشمیری عوام جرات پامردگی اور حوصلے سے اپنے موقف پر قائم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں