اداکارہ فرال محمود 0

شرم کرو!مسلمان ہونے کا ہی خیال کرلو،فرال، محمود تنقید کی زد میں

شرم کرو!مسلمان ہونے کا ہی خیال کرلو،فرالک محمود تنقید کی زد میں

اداکارہ فرال! محمود بولڈ لباس پہننے سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل پاکستانی فلم ’وکھری‘ کا پریمیر ہوا جس میں فلم کی کاسٹ سمیت دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کی تھی، پریمیئر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ارم پروین بلال کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم وکھری میں فرالف محمود نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سہیل ثمیر، طوبی صدیقی، گلشن مجید، سلیم معراج اور بختاور مظہر شامل ہیں۔

فلم کے پریمیر کے موقع پر فرالٹ محمود بولڈ لباس میں ملبوس تھیں، اداکارہ کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔نور عباسی نامی صارف نے کہا کہ فرالن محمود نے تو حد ہی کردی ہے۔ایک صارف نے کہا کہ حد ہوگئی ہے، کچھ مسلمان ہونے کا خیال کرو، شرم کرو۔آفرین نامی صارف نے کہا کہ انشاللہ! یہ فلم فلاپ ہوگی، کوئی نہیں دیکھے گا۔سعد نامی صارف نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں، یہ خود کو مسلمان کہتی ہیں، شرم کرو۔

اقرا نامی صارف نے کہا کہ یہ سب تو ضرورت سے زیادہ بیہودہ اور واہیات ہوتی جارہی ہیں۔شازیہ نامی صارف نے کہا کہ جو خوبصورتی پورے لباس میں ہوتی ہے وہ ان چند ٹکڑوں میں نہیں ہوتی ہے، خود کو ایسے ملبوسات کا عادی نہیں بنائیں کیونکہ آپ کے چہرے کا نور چلا گیا ہے اور آپ بالکل اچھی نہیں لگ رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں