کشمیر 0

ڈی جی اینٹی کرپشن چوہدری مختار حسین نے محکمہ مال خالصہ اراضی سکینڈل کی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا

ڈی جی اینٹی کرپشن چوہدری مختار حسین نے محکمہ مال خالصہ اراضی سکینڈل کی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا
مظفرآباد
ڈی جی اینٹی کرپشن چوہدری مختار حسین نے محکمہ مال خالصہ اراضی سکینڈل کی تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کے بعد،محمکہ مال کے اہلکاران گرفتار،ضمانتیں منسوخ 10جنوری تک ریمانڈ پر پولیس اینٹی کرپشن کے حوالے،گرفتاریوں کے خوف سے کئی ملازمین عدالت کے احاطے سے فرار،بعد میں پولیس نے گرفتار کرلیا،محکمہ مال میں کھلبلی مچ گئی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ڈی جی اینٹی کرپشن کی صحت سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں اور اظہار تشکر۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن چوہدری مختار حسین نے خالصہ سرکار اراضی سکینڈل میں ملوث 5افراد کو عبوری ضمانتیں مسترد ہونے پر،تحصیلدار صابر نقوی نائب تحصیلدار الطاف حسین شاہ،میر ممتاز حلقہ پٹواری گوجرہ،پرویز اعوان پٹواری شیر، ضمیر شاہ پٹواری کو گرفتار کرلیا اور جیسے ہی محکمہ مال،پولیس اینٹی کرپشن کے ایس ایچ او محسن اعوان نے بتایا کہ ان ملزمان کے خلاف،دفعہ 417\419,420/465,469/47,465/460کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں ملزمان نے عبوری ضمانتیں قبل از گرفتاری حاصل کر رکھیں تھی عدالت سے ضمانتیں منسوخ ہونے کے بعد عدالت کے احاطے سے گرفتار کیا گیا ہے اور 10تاریخ تک عدالتی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

تحصیلدار صابر نقوی کی گرفتاری کے موقع پر انجمن قانون گوئیاں پٹواریاں کے صدر اور عہد یداران اور ممبران نے ڈی جی اینٹی کرپشن کے دفتر کے بعد جمع ہو گئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اچلاس بلا کر گرفتاری پر لائے عمل طہ کریں گے ڈی جی انٹی کریپشن کا کہنہ ہے کہ آزاد کشمیر سے بلاتفریق،بلا انعاد بلا رغبت کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کرپٹ لوگ ریاست کا پیسہ شیر مادر سمجھ کر لوٹنے میں مصروف ہیں محکمہ مال کے زمہ داروں نے خالصہ سرکار کو جعلی الاٹمنٹ کرکے فروخت کردیا ہے مختلف منصوبوں پر ٹھیکیداروں نے ملی بھگت سے کام ادھورے چھوڑ کر ساری رقم نکال کر رفو چکر ہو گئے ہیں ریاست کے اثاثوں کو بھی نہیں بخشا گیا،اب کسی کو سرکار کے خزانے پر شب خون مارتے نہیں دیں گے ہم ریاست کے اثاثوں کے چوکیدار ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی خصوصی ہدایت پر ریاست بھر سے کرپشن،بدعنوانی رشوت ستانی کے خلاف موثر کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ریاست میں زیر تعمیر منصوبوں میں میں کرپشن سامنے آنے کے بعد متعدد مقدمات درج ہو چکے ہیں سب سے زیادہ کریشن محکمہ مال خالصہ اراضی سکینڈل ہے،مال کے لوگوں نے ملی بھگت کرکے خالصہ سرکار کی زمینیں ہڑپ کر لی گئی ہیں

جس پر تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے گرفتار ملزمان کی مزید تفتیش کریں گے جو ملازمین کسی کرپشن رشوت ستانی میں ملوث نہیں ہیں ان کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے وہ اپنے فرائض دیانتداری سے ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں