سردار عتیق احمد خان 0

آزادکشمیر میں جو نظریاتی تخریب کاری،بے چینی کی بنیادی وجہ غیرریاستی جماعتیں ہیں، سردار عتیق

آزادکشمیر میں جو نظریاتی تخریب کاری،بے چینی کی بنیادی وجہ غیرریاستی جماعتیں ہیں، سردار عتیق

غیر ریاستی جماعت کا آزادکشمیر میں آناضروری ہوتاتو قائداعظمؒ خود یہ کام کرتے مگر انہوں نے مسلم کانفرنس کو ہی اپنی جماعت قرار دیا، سابق وزیراعظم

آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا ہے کہ ہمارا سفر 1932سے شروع ہوتا ہے اس لیے ہمارے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے اور آزادکشمیر میں غیرریاستی جماعتیں شملہ معاہدے کے بعد آئیں۔

اگر غیر ریاستی جماعت کا آزادکشمیر میں آناضروری ہوتاتو قائداعظم خود یہ کام کرتے لیکن قائداعظم نے مسلم کانفرنس کو اپنی جماعت قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ تھا کہ مسلم کانفرنس کو ہی ریاستی جماعت سمجھا جائے۔

آج آزادکشمیر کا جوحشر نشر ہے آزادکشمیر میں جو نظریاتی تخریب کاری اور بے چینی ہے اس کی بنیادی وجہ غیرریاستی جماعتیں ہیں۔ مسلم کانفرنس کو پاکستان کی حکومتوں نے دانستہ طور پر کمزور کیاگیا۔ اس لیے کہ پاکستان کی حکومتیں مسئلہ کشمیر پرسودے بازی کرناچاہتی تھیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم کانفرنس باغ کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے ملکی سلامتی کوچیلنج کرنے والوں کا بھرپورجواب دیا، بلوچ خواتین کا ڈرامہ بری طرح فلاپ ہوگیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے جواب سے بھارتی نیٹ ورک مکمل ٹوٹ گیا ہے، مسلح افواج نے پاکستان کی خود مختاری کو چیلنج کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں