کشمیر ی - حق خودارادیت 0

مقبوضہ کشمیر، پوسٹر چسپاں،کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے، 26جنوری کو یوم سیاہ منانے کی اپیل

مقبوضہ کشمیر، پوسٹر چسپاں،کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے، 26جنوری کو یوم سیاہ منانے کی اپیل

غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں کشمیریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشمیری شہداء کوشاندار خراج عقیدت پیش کریں اور26جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں ستونوں، کھمبوں اور دیواروں پر چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں کشمیری عوام سے اپنے شہدا کو شاندرخراج عقیدت پیش کرنے اور 26جنوری کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ اپنے مادر وطن پر بھارت کے جبری تسلط کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جاسکے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کی تقریبات کو ایک ظالمانہ مذاق قرار دیتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت تنظیموں کی طرف سے چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں کہاگیاہے کہ بھارت کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے ہ کشمیری عوام نے ہمیشہ اس کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کیا ہے۔

پوسٹروں میں کشمیریوں سے شہداء کی برسیوں کے موقع پر ان کی بلندی درجات کیلئے دعا کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ان پوسٹروں کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں