صحیفہ جبار خٹک 0

ہم کیوں اپنے مداحوں کے سامنے پرفیکٹ زندگی کی جھوٹی تصویر پیش کرتے ہیں۔ صحیفہ جبار خٹک

ہم کیوں اپنے مداحوں کے سامنے پرفیکٹ زندگی کی جھوٹی تصویر پیش کرتے ہیں۔ صحیفہ جبار خٹک

اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے کہا ہے کہ ہم کیوں اپنے مداحوں کے سامنے پرفیکٹ زندگی کی جھوٹی تصویر اور لا حاصل مقاصد پیش کرتے ہیں۔

انسٹا گرام پر صحیفہ جبار خٹک نے طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم کیوں صرف شادی شدہ زندگی میں پیش آنے والے اچھے لمحات شیئر کرتے ہیں اور ناخوش گوار لمحات اور طلاق یا علیحدگی کو خفیہ رکھتے ہیں؟

انہوں نے ساتھی اداکاروں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز سمیت نامور شخصیات کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور ان سے درخواست بھی کی کہ اپنے فالوورز اور مداحوں کو وہ سکھائیں جو ہمارے والدین نے ہمیں نہیں سیکھایا کہ کیسے شادی جیسے نازک رشتے کو نبھانا ہے، کیسے اس رشتے میں رہ کر چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کرنا ہے۔

اداکارہ نے لکھا ہے کہ جب آپ سوشل میڈیا پر اپنی شادی، برائیڈل شاور، بے بی شاور، ہنی مون اور دیگر خوش گوار لمحات شیئر کرتے ہیں تو مداحوں کو یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ آپ نے اس رشتے میں رہ کر کن چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔

صحیفہ جبار خٹک نے یہ بھی لکھا ہے کہ اپنے مداحوں کو بتائیں کہ آپ نے زندگی میں جو حاصل کیا ہے وہ کیسے کیا ہے؟ اس کیلئے کن مشکلات کا سامنا کیا ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں