امریکا 0

امریکا کا عراق میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پرایک اور حملہ

امریکا کا عراق میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پرایک اور حملہ
حزب اللہ ہیڈ کوارٹر اور ارکان کی تربیت گاہوں کا نشانہ بنایا،سینٹکام

امریکا نے عین الاسد ہوائی اڈے پر حملوں کے جواب میں عراق میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام)نے بتایا کہ امریکی فوج نے عراق میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر اور ان کے ارکان کی تربیت کے مقامات کو نشانہ بنایا۔

امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے شہریوں کی دفاع کا بھرپور حق رکھتے ہیں اور اپنے لوگوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے مزید حملوں کے لیے تیار ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع نے دعوی کیا کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک ایران کے اتحادیوں نے شام اور عراق میں درجنوں امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں