فوج نے پوری لگن پیشہ ورانہ مہارت سے دھشت گردی کے خلاف جنگ لڑی۔ انوار الحق کاکڑ
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے پوری لگن اور پیشہ ورانہ مہارت سے دھشت گردی کے خلاف جنگ لڑی۔
اسلام آباد مین منعقدہ یوتھ کنونشن 2024 میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت. آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی تقریب میں خصوصی مہمان کے طور پر شریک تھے. وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم نے دھشت گردی کا کے ناسور کا جرآت اور بہادری سے مقابلہ کیا اور لازوال قربانیاں دیں.
پاک فوج نے پوری لگن اور پیشہ ورانہ مہارت سے دھشت گردی کے خلاف جنگ لڑی. پاکستانی نوجوان جو ہماری آبادی کا 65 فیصد ہیں، انکی شمولیت اور تعاون کے بغیر دھشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح ممکن نہ تھی.
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ہمیں پاکستان کے خلاف پاکستان کے دشمنوں کے پھیلائے ہوئے پراپیگینڈے، جیسا کہ حال ہی میں کیا گیا، کو مسترد کرنا چاہئیے، پاکستانی نوجوان قومی سلامتی کے اس ابھرتے ہوئے چیلینج سے نبرد آزما ہونے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں،اس چیلینج پر اسی وقت قابو پایا جا سکتا ہے جب نوجوان دشمنوں کے پھیلائے ہوئے پراپیگینڈے کو مسترد کرکے ریاست کی طرف سے فراہم کردہ مستند معلومات پر انحصار کریں.
ترجمان وزیرِ اعظم آفس کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور پاکستان کے روشن مستقبل ہمارے نوجوانوں سے جڑا ہے. آرمی چیف نے نوجوانوں کو امید کا پیغام دیتے ہوئے منفی سوچوں کو رد کرنے کی تلقین کی. آرمی چیف نے پاکستان کے قیام میں نوجوانوں کے کلیدی کردار کی مثال دیتے ہوئے دور حاضر کے نوجوانوں کو نظم و ضبط، انتھک محنت اور علم کی جستجو سے قوم کی خدمت کرنے کی تاکید کی.
آرمی چیف نے پاکستان کے توانائی، افرادی قوت، معدنیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبے میں ترقی کی وسیع استعداد پر روشنی ڈالی. آرمی چیف نے پاکستان کو درپیش چیلینجز پر قابو پانے کیلئے ملی یکجہتی اور بھائی چارے کی اہمیت پر زور دیا. آرمی چیف نے اس موقع پر دھشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں کو پاکستان کے دشمنوں کی قوم کو تقسیم کرنے کی سازشوں سے بچنے کی تلقین کی اور کہا کہ ملک کی ترقی ملی یکجہتی کے بغیر ممکن نہیں.
آرمی چیف نے اپنی گفتگو کے دوران قرآنِ پاک، علامہ اقبال اور قائد اعظم کے فرمودات کا بار بار حوالہ دیتے ہوئے نوجوانوں کو اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرنے کی تلقین کی. آرمی چیف نے اس موقع پر پوری قوم کے تعاون سے پاک فوج کے پاکستان کی سرحدوں کی ہر قسم کے خطرے اور دشمنوں سے حفاظت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا.