راجہ فیصل ممتاز راٹھور 0

تمام محکمہ جات کے افسران اپنے دفاتر میں سائلین کو پیش آنے مشکلات کا ازالہ کریں، راجہ فیصل ممتاز راٹھور

تمام محکمہ جات کے افسران اپنے دفاتر میں سائلین کو پیش آنے مشکلات کا ازالہ کریں، راجہ فیصل ممتاز راٹھور

آزاد ریاست جموں و کشمیر کے وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ اختیارات رب کی دین ہے ہم سب نے ایک دن اللہ کے حضور جواب دینا ہے حکومتی مشینری کا رویہ مثالی ہونا چاہیے تمام محکمہ جات کے افسران اپنے دفاتر میں سائلین کو پیش آنے مشکلات کا ازالہ کریں،انتظامی افسران ڈسٹرکٹ حویلی میں حالیہ جاری شدہ منصوبہ جات کی از خود نگرانی کریں،ڈسٹرکٹ ہسپتال حویلی میں ڈاکٹرزکو ادویات فروری تک مہیا کر دی جائیں گی،دور دراز علاقوں میں برف باری سے پہلے آٹا، ادویات اور ضرورت زندگی کی اشیاء مہیا کی جائیں تاکہ عام لوگوں کو ریلیف مل سکے

وہ ان خیالات کا اظہار ضلعی افسران کی ایک میٹنگ سے خطاب کے دوران کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اختیارات رب کی دین ہیں ایک دن ہمیں اللہ کے حضور جواب دے ہونا ہے افسران اور ماتحت ملازمین دفاتر میں سائلین سے خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آئیں۔حکومتی مشنری کا رویہ مثالی ہونا چاہیے تاکہ لوگ ان کے پاس آنے سے نہ ڈریں،اگر ملازمین اپنا رویہ اور اخلاق بہتر رکھیں گے تو لوگوں کی شکایات کم ہونگی،ان کا مزید کہنا تھا کہ برادری ازم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا ماضی میں یہاں برادری کے نام پر لوگوں اور ملازمین کا استحصال ہوتا رہا، تمام لوگوں کے مسائل بلاتخصیص حل کر رہے ہیں۔

حویلی کہوٹہ میں حالیہ جاری شدہ منصوبہ جات کو جلد مکمل کر دیا جائے گا،حویلی میں تعمیروترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے صحت تعلیم کے شعبے میں بہتری لا رہے ہیں تاکہ یہاں کے مقامی لوگوں کو ریلیف مل سکے، ضلعی انتظامیہ اپنا کام خوش اسلوبی سے کریں تاکہ عام لوگوں کو ریلیف مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں