لوگ میری آنکھوں اور آواز سے پہچان لیتے ہیں، طوبیٰ انور
پاکستانی ماڈل و اداکارہ نے کہا ہے کہ لوگ میری آنکھوں اور آواز سے پہچان لیتے ہیں،
نجی ٹی وی سے گفتگو میں طوبیٰ انور نے اپنے ایک انٹریو میں کہنا تھا کہ اکثر لوگ میری آنکھوں اور آواز کی تعریفیں کرتے ہیں اور ان سے مجھے پہچان جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب کبھی میں ماسک پہن کر بازار جاتی ہوں تو لوگ میری آواز سُن کر اور میری آنکھیں دیکھ کر پہچان جاتے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ایک شخص نے مجھے کہا کہ کوئی بھی آپ سے آنکھیں ملا کر جھوٹ نہیں بول سکتا کیونکہ آپ کی آنکھیں بہت گہری ہیں، ایسا لگتا ہے کہ آپ اگلے بندے کے دل کی باتیں بھی جان لیں گی۔
طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ خواتین کی جانب سے اپنی تعریف کی باتیں یاد نہیں رکھتی اور خواتین کی تعریفوں کی باتیں یاد بھی نہیں رکھنی چاہئیں، عام طور پر خواتین خوبصورت لڑکیوں یا عورتوں کی تعریفیں نہیں کرتیں اور اگر کرتی بھی ہیں تو بہت کم کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب کوئی خاتون کسی عورت کی خوبصورتی کی تعریف کرتی ہے تو وہ کسی اور طرح کی ہوتی ہے جبکہ مرد کی تعریف کی تشریح اور انداز مختلف ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ طوبیٰ انور نے 2018 میں مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت سے خاموشی سے شادی کی تھی تاہم انہوں نے 2022 میں ڈاکٹر عامر لیاقت سے خلع لے لی تھی اور پھر باضابطہ طور پر اداکاری ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا ۔