شاہ محمود قریشی 0

سائفر کیس میں سزا، شاہ محمود قریشی 5 سال کیلئے نا اہل قرار

سائفر کیس میں سزا، شاہ محمود قریشی 5 سال کیلئے نا اہل قرار

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو 5 سال کیلیے نا اہل قرار دے دیا۔ نا اہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن میں شاہ محمود قریشی کو عام انتخابات 2024 کیلئے بھی نا اہل قرار دیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جرم کا مرتکب قرار دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت شاہ محمود قریشی کو 10 سال قید با مشقت کی سزا سنا چکی ہے اور انہیں آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نا اہل کیا گیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی الیکشن ایکٹ 232 کے تحت بھی نااہل قرار دیے جاتے ہیں اور ان کی نااہلی کی مدت 5 سال ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں