وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی 0

480 کھلاڑیو ں کے لئے 3کروڑ 90لاکھ روپے کے کیش پرائز،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انعامات تقسیم کئے

480 کھلاڑیو ں کے لئے 3کروڑ 90لاکھ روپے کے کیش پرائز،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انعامات تقسیم کئے

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی الحمراء میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے۔ کلب رجسٹریشن مہم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سپورٹس افسران کو کیش پرائز اور تعریفی اسناد دیں۔

سپوٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے480کھلاڑیوں کیلئے تین کروڑ90لاکھ روپے کے انعامات دئیے۔وزیراعلی محسن نقوی نے ورلڈ شطرنج چیمپئن شپ میںکانسی کاتمغہ جیتنے والے آیات عاصمی کیش پرائز دیا۔ایشین اتھلیٹک چیمپئن شپ کانسی کا تمغہ جیتنے والے محمد یاسر کو10لاکھ روپے انعام دیا گیا۔رمضان المبارک سپورٹس سیریزمیں نمایاں کارکردگی پر 20کھلاڑیوں کیلئے 48لاکھ روپے کیش پرائز دئیے گئے۔

رائزینگ پنجاب گیمز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے 176کھلاڑیوں کیلئے 1کروڑ 23لاکھ 50ہزار روپے کے کیش انعامات دئیے۔34ویں نیشنل گیمز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 122کھلاڑیوں کیلئے 1کروڑ1لاکھ روپے کے کیش پرائزتقسیم کئے گئے۔پہلی مرتبہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تحصیل سپورٹس افسروں کوبائیکس دی گئیں۔

پنک گیمز2023میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی132خواتین کھلاڑیوں کیلئے50لاکھ روپے نقد انعامات دئیے گئے۔ جونیئر ایشین ہاکی ٹورنامنٹ میں سلورمیڈل جیتنے والی ٹیم کیلئے36لاکھ روپے کا اجتماعی انعام دیا گیا۔ایشین پیرا اولمپک گیمز(ڈسکس تھرو)میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے کھلاڑی کو20لاکھ روپے کا انعام ملا۔وزیراعلی محسن نقوی کی انعامات حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اورسپورٹس آفیسرز کو مبارکباددی۔

وزیراعلی محسن نقوی نے الحمراء ہال میں سپورٹس ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد جن کوکیش انعام ملا ہے،ان کو مبارکباد دیتا ہوں۔مشیر کھیل وہاب ریاض نے کھیل کے فروغ کیلئے بہت محنت کی ہے،کرکٹ میں بھی وہاب ریاض کو ایسے ہی محنت کرنی چاہیے۔وہاب ریاض نے پورا سال محنت اور لگن سے کام کیا۔وہاب ریاض جب بھی ملتے ،سپورٹس کے فروغ کیلئے کوئی نہ کوئی کام لیکر آتے تھے۔

کیش پرائزکی تقسیم میں وہاب ریاض کی محنت شامل ہے۔وہاب ریاض کا سپورٹس سے بہت لگائو ہے اور کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔وہاب ریاض کا ایسا ہی لگائو کرکٹ میں بھی چاہیے تاکہ وہ وہاں مزید کامیاب ہوں۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی دلجمعی کیلئے کیش پرائز کا سلسلہ چلتا رہے گا،اگلے سال بھی کیش پرائز دئیے جائیں گے۔

نیشنل گیمز میں پنجاب کی 6ویں پوزیشن تھی جو کہ بہت مایوس کن بات ہے۔تمام وسائل مہیا ہونے کے باوجود پنجاب کھیلوں میں 6نمبر پر آیا۔وہاب ریاض نے کھیلوںکے فروغ کا جو سلسلہ شروع کیا ہے،انشاء اللہ اگلی نیشنل گیمز میں مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔وزیراعلی نے کہا کہ وہاب ریاض ،سیکرٹری راجہ جہانگیر اور ان کی ٹیم نے اگلے تین سالوں کیلئے سپورٹس کیلنڈر مرتب کیا ہے،جس سے بہت کامیابیاں حاصل ہوں گی۔آج 80کھلاڑیوں او افسران کو کیش پرائز دئیے جارہے ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ کھیل قوم کو متحد اور یکجا کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کو ملکر سپورٹس کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہیے۔کھیلوں کے فروغ کیلئے جو کچھ کر سکتے تھے ،کیا ہے۔کھیلوں کی دنیا میں ہمیں بہت آگے جانا ہے،اس کیلئے بہت محنت کرنا پڑے گی۔

صوبائی وزراء عامر میر،ایس ایم تنویر،بلال اصغر،منصور قادر،اظفر ناصر،مشیر کنور دلشاد،مشیر سپورٹس وہاب ریاض،چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر،سیکرٹری سپورٹس راجہ جہانگیر انور، سی سی پی او اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
……

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں