بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 0

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ہجیرہ ٹانڈہ گھمیر حادثے پر گہرے غم ورنج کا اظہار

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ہجیرہ ٹانڈہ گھمیر حادثے پر گہرے غم ورنج کا اظہار

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہجیرہ ٹانڈہ گھمیر سے ہجیرہ آنے والی ٹویوٹا ہائی ایس کے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور حادثے میں جان کی بازی ہارنے اور زخمی ہونے والے افراد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہر ممکن مدد اور جلد از جلد طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں