ملیکا راچپوت 0

بالی ووڈ اداکارہ ملیکا راچپوت کی مبینہ خود کشی

بالی ووڈ اداکارہ ملیکا راچپوت کی مبینہ خود کشی
بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و گلوکارہ ملیکا راچپوت نے مبینہ طورپر پھندا لگا کر خود کشی کر لی یے۔
ملیکا راجپوت کے لاکھوں مداح حیران اور مایوس ہیں، اداکارہ کی لاش ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے ملیکا کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور تمام زاویوں سے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
ملیکا راچپوت نے کنگنا رناوت کی فلم’ ریوالر رانی’ میں معاون کردار ادا کر کیا تھا اور وہ گلوکار شان کے میوزک البم میں بھی بظر آئی تھی جس کی وجہ سے وہ کافی مقبول ہوئی تھیں،
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملیکا راجپوت کا سیاست میں بھی عمل دخل تھا، وہ بی جے پی پارٹی کا حصہ تھیں، حالانکہ انہوں نے پارٹی پر عصمت دری کرنے والوں کی حمایت کا الزام لگا کر خود کو اس سے الگ کر لیا تھا۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ کا اپنے اہل خانہ سے کسی وجہ سے جھگڑا تھا جو کہ پولیس کی مداخلت کے بعد حل ہو گیا تھا اسی لئے اداکارہ کی اچانک موت نے لوگوں کے ذہنوں مین کئی سوالات کو جم دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں