مولانا فضل الرحمن 0

شہبازشریف کو اپوزیشن میں بیٹھنے کا کہا تویہ سن کر چلے گئے۔ مولانا فضل الرحمان کا انکشاف

شہبازشریف کو اپوزیشن میں بیٹھنے کا کہا تویہ سن کر چلے گئے۔
مولانا فضل الرحمان کا انکشاف

جمعیت علما اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو اپوزیشن میں بیٹھنے کی دعوت دی یہ انکشاف انھوں نے ایک انٹرویو میں کیا ہے ۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ شہبازشریف تشریف لائے تھے میں نے کہا جی آپ اپوزیشن میں بیٹھیں حق تہ یہ ہے،تاہم وہ یہ سن کر چلے گئے کوئی جواب نہیں دیا ۔ شہبازشریف ووٹ بھی دوست بھی تلاش کررہے ہیں مجھے اس سے کوئی دلچسپی نہیں۔

نوازشریف کی لاہور کی نشست کے بارے میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افواہ یہی ہے کہ یہ انھیں دی گئی ہے شاید اسی لئے تو وہ حکومت نہیں لے رہا ہے اور شایداس کی وجہ یہی ہو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں