محسن نقوی 0

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
اڈہ پلاٹ سے ملتان روڈ تک 8 کلومیٹر سڑک کا جائزہ لیا،ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا
ملتان روڈ پر پاکستان کا سب سے بڑا انٹرچینج بنایا گیا،2انٹر چینج اور8پل بنائے گئے ہیں،لاگت ساڑھے 16ارب روپے ہے:محسن نقوی

12سال سے رُکا ہوا لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کا منصوبہ صرف 130 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل کر لیا گیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے آج لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلی محسن نقوی کی مسلسل مانیٹرنگ اور دوروں سے 2سال میں مکمل ہونے والا منصوبہ صرف 130 روز میں مکمل کیا گیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے والے پورے پراجیکٹ کا معائنہ کیا۔وزیراعلی نے اڈہ پلاٹ سے مراکہ ملتان روڈ تک 8 کلومیٹر پور ے رنگ روڈ کی تعمیر کردہ سٹرک کا جائزہ لیا اورملتان روڈ پر لاہور رنگ روڈ پراجیکٹ کے انٹر چینج کا بھی معائنہ کیا ۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اورا ن کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہاکہ ایف ڈبلیو او کے کرنل جمال، کرنل احمد اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری 8کلومیٹر طویل ہے۔ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ میں2انٹر چینج اور8پل بھی بنائے گئے ہیں،پراجیکٹ کی لاگت 16ارب50کروڑ روپے ہے۔ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور ن کی ٹیم کی کاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف ڈبلیو او کی ٹیم نے دن رات محنت کی، پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتا ہوں جبکہ سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشرف نے ناممکن ٹاسک کو ممکن بنایا۔ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا مکمل ہونا نا ممکن تھا اورپوری ٹیم کا خواب تھاجسے مکمل کر لیا ہے۔

لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے جن افراد نے اپنا حصہ ڈالا وہ لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل وکرم سے لاہور رنگ روڈ ایس ایل تھری پراجیکٹ مکمل ہو چکا ہے جس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ڈی جی ایف ڈبلیو او سمیت دیگر حکام 24گھنٹے پراجیکٹ سائٹ پر رہے۔130دن میں لاہور رنگ روڈ ایس ایل تھری پراجیکٹ مکمل کرنا ناممکن لگتا تھا لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پر پاکستان کا سب سے بڑا انٹرچینج بنایا گیا ہے۔پوری ٹیم کے تعاون سے ہی لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ مکمل ہوا ہے۔

وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے تمام ملحقہ آبادیوں کو فائدہ ہو گا ۔علاقے میں ٹریفک کے بہت مسائل تھے ،پوری ٹیم نے ملکر مسائل کا حل نکالا ہے۔ہر وہ شخص کریڈٹ کا حقدار ہے جس نے کسی بھی طرح لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے کام کیا۔ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ سے ٹریفک جام رہنے کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا۔پہلے ٹھوکر نیاز بیگ اورنہر پر ٹریفک جام رہتی تھی، اب چھٹکارا ملے گا۔وزیراعلی نے کہا کہ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کو کل ٹریفک کے لئے کھولا جارہاہے، اس سے لاہور کا رنگ روڈ مکمل ہو جائے گا۔

سیکرٹری تعمیرات ومواصلات سہیل اشرف300سے 400 پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں،یہ ہمار ے شاہد آفریدی ہیں۔پراجیکٹس کی تکمیل کے پیچھے سیکرٹری تعمیرات ومواصلات سہیل اشرف کی ٹرپل سنچری ہے۔محکمہ تعمیرات ومواصلات نے تمام پراجیکٹس پر بڑی محنت سے کام کیا ہے۔

تمام لوگوں کا کابینہ کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوںاور صوبائی وزراء کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ بن گیا ہے جو آنے والے وقتوں میں یاد رکھا جائے گا اور عوام کو ریلیف ملے گا۔صوبائی وزرائ، عامر میر، اظفر علی ناصر، بلال افضل سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر لاہور،چیئرمین لاہور رنگ روڈ اتھارٹی، ایم ڈی نیسپاک اورایف ڈبلیو او کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں