صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ کی ملاقات
صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔
اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزادکشمیر میں عوام کو احتساب بیورو سے بڑی توقعات وابستہ ہیں اور آپ کی تعیناتی سے ان توقعات میں مزید اضافہ ہوا ہے اس لئے آپ احتساب ایکٹ پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنا کردار موثر انداز میں ادا کریں۔
صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ 2001ء میں جب میں وزیر اعظم تھا تو میں نے آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی سے احتساب ایکٹ پاس کروایا تھا تاکہ آزادکشمیر سے کرپشن اور بد دیانتی کا خاتمہ ہو سکے اور میرے بنائے ہوئے احتساب ایکٹ کی آج بھی تعریف ہوتی ہے۔
اس موقع پر صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مشتاق احمد جنجوعہ کو چیئرمین احتساب بیورو کاعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ نے صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کااپنی بطور چیئرمین احتساب بیورو تعیناتی پر شکریہ اداکیا۔
اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔