چوہدری ارشد حسین 0

صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ وزیر برقیات آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین

صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ وزیر برقیات آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین

وزیر برقیات آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین نے کہا ہے کہ صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ پریس کلبوں کی اہمیت اور ان کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے حکومتی سطع پر مثبت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی سربراہی میں حکومت تحریک آزادی کشمیر اور خطہ کی تعمیر وترقی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔رٹھوعہ ہریام برج کی تکمیل اور متاثرین منگلا ڈیم کے اضافی کنبہ جات کی آباد کاری جلد ہوگی۔

آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح میرپور کے تمام حلقوں اور بالخصوص حلقہ کھڑی شریف میں میگا پراجیکٹس شروع کیے جا رہے ہیں۔صحت اور تعلیمی مراکز میں جدید سہولیات کی فراہمی اور سٹاف کی کمی کو بھی دور کررہے ہیں۔حکومت صارفین بجلی سے جون 2022 کے ٹیرف کے مطابق بلات وصول کررہی ہے جبکہ بجلی کی بہتر ترسیل اور بجلی کے پرانے ٹرانسفارمر کی جگہ نئے ٹرانسفارمر مہیا کیے جارہے ہیں۔کھڑی پریس کلب کے لئے ضلعی انتظامیہ میرپور زمین فراہم کرئے گی کھڑی شریف پریس کلب کے لئے 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں اور صحافیوں کے دیگر مسائل بھی حل کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کھڑی شریف کی تقریب حلف برداری سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا،صدر پریس کلب سید زاہد حسین شاہ،جنرل سیکرٹری راجہ آفتاب احمد خان،سابق صدر پریس کلب راجہ وقاص سرور،ڈسٹرکٹ کونسلر چوہدری محمود،مسلم لیگ ن کے راہنما و سابق اسٹیٹ آفیسر تعلیمی بورڈ ایم ڈی طاہر جرال،ملک مزمل حسین،علامہ رزاق جعفری نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر اوورسیز راہنما امجد شکیل،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،ڈاکٹر محمدمعروف،ملک اشفاق احمد،پریس کلب کے عہدیداران و ممبران پریس کلب، معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

قبل ازیں آزاد کشمیر کے وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین نے پریس کلب کھڑی شریف کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا اور انہیں مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب کا کسی بھی علاقہ،ملکی سیاست،خدمت اور خطہ کی ترقی میں اہم رول ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی سربراہی میں حکومت مضبوط ہاتھوں میں ہے جو مقبوضہ کشمیر کے محکوم و مجبور لوگوں کے حق خودارادیت کے لئے عالمی سطع پر آواز اٹھاتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم اعلانات کم اور عملدرآمد زیادہ کرتے ہیں۔حلقہ کی جملہ بوسیدہ سڑکات کی پختگی،حلقہ میں 13 ڈسپنسریوں، تعلیمی اداروں کالجز اور سکولوں کی اپ گریڈیشن کررہے ہیں اور ان میں جہاں ڈاکٹر اورسٹاف نہیں وہ بھی پورا کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا نے کہا کہ پریس کلب کھڑی نے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا اور حلقہ کے لوگوں کے مسائل میڈیا کے ذریعے اجاگر کیے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حلقہ کھڑی کی زمینوں کو مختلف مقاصد کے لئے الاٹ کیا گیا ہے لیکن اہل کھڑی کے لئے زمین الاٹ نہیں کی گئی۔کھڑی کو ایک مثالی حلقہ بنائیں گے اس مقصد کے لئے حکومتی سطع پر کئی میگا پراجیکٹ شروع کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے تحریک آزادی کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادار کیا ہے جس کے باعث بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگر ہواہے اور دنیا مسئلہ کشمیرکی حقیقت سے واقف ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہل میرپور نے پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی کے لیے دو بار اپنے آباؤ اجداد کی قبروں کی قربانیاں دیں اس حوالے سے واپڈا اور وفاق کے دیگر ادارے میرپور کے لوگوں کو ہر شعبہ میں خصوصی رعایت دیں۔

صدر پریس کلب سید زاہد حسین شاہ اور جنرل سیکرٹری راجہ آفتاب احمد خان نے جملہ مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پریس کلب کھڑی شریف کے جملہ عہدیداران اور ممبرانِ کلب آزاد اور مثبت صحافت کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کررہے ہیں پریس کلب کے جملہ اراکین قلم کی حرمت قائم رکھیں گے۔پریس کلب کی ممبر شپ کے لئے تعلیمی کی شرط انٹرمیڈیٹ رکھی گئی ہے اس سے کم تعلیم پر کسی کو ممبر شپ نہیں دی جاتی۔

انہوں نے پریس کلب کھڑی کے لیے سرکاری زمین الاٹ کرنے کا مطالبہ پیش کیا جس پر وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین نے پریس کلب کے لیے زمین الاٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی اور 50ہزار روپے پریس کلب کے لیے دینے کا اعلان کیا۔تقریب کے آخر میں پروفیسر اسد محمود کاظمی نے دعا کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں