سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو آزاد کشمیر ڈاکٹر لیاقت حسین 0

وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی ہدایات پر آزادکشمیر کے تمام اضلاع سمیت ڈویژن میرپور کے تینوں اضلاع میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل جاری ہے۔ ڈاکٹر لیاقت حسین

وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی ہدایات پر آزادکشمیر کے تمام اضلاع سمیت ڈویژن میرپور کے تینوں اضلاع میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل جاری ہے۔ ڈاکٹر لیاقت حسین

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو آزاد کشمیر ڈاکٹر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی ہدایات پر آزادکشمیر کے تمام اضلاع سمیت ڈویژن میرپور کے تینوں اضلاع میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹل ہونے کے باعث لوگوں کی زمینوں میں توڑ پھوڑ اور دیگر تبدیلی وغیرہ کی گنجائش ختم ہوجائیگی۔لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے حوالے سے میرپور اور بھمبر کی تحصیلوں میں کام کی رفتار بڑھائی جائے ایسے تمام موضعات جن کا لینڈ ریکارڈ کا ڈیٹا کمپیوٹر ائزڈ سنٹر میں پہنچ چکا ہے کی باریک بینی سے پڑتال کی جائے اور ڈیٹا داخل کرتے وقت اس میں غلطی کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

ڈویژن بھمبر کے تحصیلوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی پراگرس اور انتقال درج کرنے کی مانیٹرنگ کمشنر میرپور ڈویژن کریں گے، محکمہ مال اور آئی ٹی سینٹر میں ہونے والی پرا گرس کا بھی روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں ڈویژن میرپور کے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے حوالے سے اب تک ہونے والی پراگرس کا جائزہ لیتے ہوئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی مرزا خالد محمود،کمشنر چوہدری شوکت علی،ڈی جی آئی ٹی ڈاکٹرخالد رفیق،سیکرٹری بورڈ آف ریونیو خواجہ اعجاز،

ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض،افسرمال سید کلیم عباس شاہ،تحصیلدار بھمبر قیصر محمود شمس،تحصیلدار آئی ٹی راجہ زاہد حسین،سسٹم انجینئر محمد مہیب سمیت دیگر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلقین بھی موجود تھے۔اس موقع پر تحصیل میرپور اور تحصیل بھمبر کے جملہ موضعات کے لینڈ ریکارڈ جس کا ڈیٹا آئی ٹی سینٹر میں اپ لوڈ کیا گیا ہے کہ متعلق بریفنگ لی اور اس کی ویری فکیشن کے عمل میں تاخیر کا جائزہ لیا۔

سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی مرزا خالد محمود نے بتایا کہ محکمہ مال کی طرف سے جو ڈیٹا لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ سینٹر کووصول ہورہا ہے وہ فوری طور پر اپ لوڈ کیا جارہا ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ہر لحاظ سے ڈیٹا کو کمپیوٹرائز ڈ کرتے وقت بھی پوری طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کررہا ہے تاکہ لینڈ ریکارڈ میں کسی قسم کی غلطی پیدا نہ ہو۔

سینئر ممبر بورڈ آف یونیو ڈاکٹر لیاقت حسین نے کہا کہ جن موضعات کا ڈیٹا لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ سینٹر کو موصول ہوگیا ہے اس میں روزانہ کی بنیاد پر 100سے زائد انتقالات درج کیے جائیں جن جن موضعات کا مکمل ریکارڈ اپ لوڈ ہو اس کی نقول حلقہ پٹواری کو بھی مہیا کیں جائیں۔انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ ہونے والی گرداوری کو بھی موقع پر ٹیب کے ذریعے ڈیجیٹل کردیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں