مصطفی نواز کھوکھر 0

فارم 45کے مطابق پی ٹی آئی اور47کے مطابق ن لیگ کا امیدوار جیتا ہوا ہے،مصطفی نواز کھوکھر

فارم 45کے مطابق پی ٹی آئی اور47کے مطابق ن لیگ کا امیدوار جیتا ہوا ہے،مصطفی نواز کھوکھر
نوجوان سیاستدان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی الیکشن پر سوالات اٹھتے رہے،لوگ ثبوت لے کر سامنے آتیر ہے،ٹریبونلز میں جاتے رہے،اسمبلیوں کی مدت پوری ہوتی رہی لیکن یہ معاملات حل نہیں ہوئے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ جو سوالات 2024کے الیکشن پر اٹھے ہیں جس بھونڈے طریقے سے چیزیں ہوئی ہیں، فارم 45کچھ کہہ رہے ہیں اور فارم 47کچھ کہہ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دھاندلی 100فیصد ہوئی ہے فارم 45کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جیت رہے تھی اور فارم 47میں ن لیگ کے امیدوار کو جیتا ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کے پورے پراسس پر سوالاٹ اٹھ رہے ہیں، 2018میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو فنشنگ تک پہنچانے میں دودھ میں پانی ملایا گیا تھا، فرق یہ ہے کہ آج ان کو باہر رکھنے کیلئے پانی میں دودھ ملانا پڑرہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں