آئی ایس ہی آر 0

ڈیرہ اسمعیل خان،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،ایک دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسمعیل خان،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،ایک دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسمعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق 20فروری کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمعیل خان ضلع میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیاجس دوران فوجی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کا خاتمہ کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں