کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز رمضان ریلیف پیکج 2024کی منظوری دے دی
پاکستان میں کھجور کی پہلی بین الاقوامی نمائش ستمبر 2024 میں ہوگی
کابینہ نے امارات کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دے دی
جنرل سید عاصم منیر کو آرمڈ فورسز میرٹ ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی
پاکستان میں کھجور کی پہلی بین الاقوامی نمائش ستمبر 2024 میں ہوگی،وفاقی کابینہ نے اس ضمن میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دے دی ہے مقصد پاکستان میں کھجور کی پیداوار کا فروغ ہے کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو پاک ترکیہ مسلح افواج کے مابین تعاون کے حوالے سے ان کی خدمات کے اعزاز میں آرمڈ فورسز میرٹ ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے ۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز رمضان ریلیف پیکج 2024کی منظوری دے دی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کا رمضان ریلیف پیکج دیا گیا ہے۔ رمضان ریلیف پیکج کا اطلاق 4 مارچ سے ہو گا۔ ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے 19 بنیادی اشیاپر رعایت دی جائے گی۔
وزیراعظم نے نگران حکومت کے مختصر عرصے کے دوران اپنی کابینہ اور سول سرونٹس کی ان تھک کاوشوں پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم منتخب حکومت کے لئے ایک ایسا لائحہ عمل دے کر جا رہے ہیں جو یقینی طور پر عوام اور قومی مفاد کے لئے مفید ثابت ہو گا۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے مختلف اداروں کی تنظیم نو، بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے نگران حکومت کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ہے ۔
لبنی فاروق ملک کی ڈیپوٹیشن بطور ڈائریکٹر جنرل، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی مدت میں مورخہ 9 جون 2023 سے 8 جون 2024 تک توسیع دینے کی منظوری دی دی گئی ۔
وزارت خارجہ کی سفارش پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو پاکستان اور ترکیہ کی مسلح افواج کے مابین تعاون کے حوالے سے ان کی خدمات کے اعزاز میں حکومت ترکیہ کی جانب سے ٹرکش آرمڈ فورسز لیجئن آف میرٹ ایوارڈ وصول کرنے کی اجازت کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق ، حکومت پاکستان اور خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ فار ڈیٹ پام اینڈ ایگریکلچر انوویشن ، متحدہ عرب امارات کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔
وزیراعظم نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کے مختصر وقت میں کابینہ نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ہم منتخب حکومت کے لئے ایک ایسا لائحہ عمل دے کر جا رہے ہیں جو یقینی طور پر عوام اور قومی مفاد کے لئے مفید ثابت ہو گا۔ نگران حکومت کے تمام فیصلوں اور پالیسی سازی میں ملکی مفاد کو ہمیشہ اولین ترجیح دی گئی۔
ہمیں پاکستان کے ترقی و استحکام کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔کابینہ سیکرٹری نے وفاقی بیوروکریسی کی جانب سے وزیراعظم کی مدبرانہ قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش اہم چیلنجز میں آپ کی طرف سے ملکی مفاد میں اہم مشکل فیصلے لئے گئے جن کے دوررس نتائج نکلیں گے ۔ زرعی مفاہمتی یادداشت کے تحت پہلا پاکستان انٹرنیشنل ڈیٹ پام فیسٹیول ستمبر 2024 میں منعقد کیا جائے گا جس کا مقصد پاکستان میں کھجور کی پیداوار کا فروغ ہے۔کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے13-02-2024 اور 14-02-2024 کو منعقد ہونے والے اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی ای سی سی نے گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکچ منظور کیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، چاول، دالوں پر سبسڈی دی جائے گی جبکہ کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات پر بھی رعایت دی جائے گی۔بی,آئی,ایس,پی مستحقین کو رمضان پیکج کے تحت ٹارگیٹڈ سبسڈی ملے گی، ٹارگیٹڈ سبسڈی کے علاوہ عام صارفین کے لیے بھی خصوصی رعایتی قیمت مقرر ہو گی۔ رمضان ریلیف پیکج کا اطلاق 4 مارچ سے ہو گا۔
ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے 19 بنیادی اشیاپر رعایت دی جائے گی۔واضح رہے کہ ای سی سی نے گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکچ منظور کیا تھا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کا پیکج دیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، چاول، دالوں پر سبسڈی دی جائے گی جبکہ کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات پر بھی رعایت دی جائے گی۔
بی,آئی,ایس,پی مستحقین کو رمضان پیکج کے تحت ٹارگیٹڈ سبسڈی ملے گی، ٹارگیٹڈ سبسڈی کے علاوہ عام صارفین کے لیے بھی خصوصی رعایتی قیمت مقرر ہو گی ۔ذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کا اطلاق 4 مارچ سے ہو گا۔ ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے 19 بنیادی اشیاپر رعایت دی جائے گی۔۔
کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی ادارہ جات کے16-02-2024 کو منعقد ہونے والے اجلاس سمیت کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 16-02-2024 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔