حضرت بابا پیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار 0

برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت بابا پیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار کے سالانہ عرس کی دو روزہ تقریبات کا آغاز

برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت بابا پیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار کے سالانہ عرس کی دو روزہ تقریبات کا آغاز

برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت بابا پیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار کے سالانہ عرس کی دو روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔عرس کے موقع پر دربار عالیہ کو غسل دینے کی تقریب بعد از نماز مغرب کھڑی شریف دربار حضرت بابا پیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار کے آستانہ پر منعقد ہوئی۔ بری امام کے سجادہ نشین راجہ سرفراز، کمشنر چوہدری شوکت علی،ناظم اعلی اوقاف سردار طارق محمود ربانی،ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض،ایس ایس پی کامران علی،ایس پی راجہ اظہر اقبال،چوہدری صہیب ارشد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر محمود،اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین، تحصیلدار چوہدری عمران یوسف، علامہ ڈاکٹر زبیر احمد نقشبندی،محکمہ اوقاف کے افسران،سمیت دیگر افراد نے دربار شریف کو عرق گلاب سے غسل دیا اور چادر پوشی کی۔اس موقع پر درود سلام کا ذکر خاص کیا گیا اور بعد ازاں نعت خواں حضرات نے رومی کشمیر حضرت میاں محمد بخش ؒکا کلام پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔عرس کی دوروزہ تقریبات 25 فروری تک جاری رہیں گی۔عرس کی اختتامی دعائیہ تقریب 25 فروری بروز اتوار دن 11 بجے شروع ہونگی جس میں علماء کرام خطاب کریں گے اور نعت خواں حضرت میاں محمد بخشؒ کا عارفانہ کلام پیش کریں گے۔
عرس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جگہ جگہ پولیس کی نفری ٹولیوں میں موجود ہے اور گشت بھی کررہی ہے۔عرس کی تقریبات کے آغاز میں بھی دربار شریف میں سینکڑوں فراد موجود تھے جنھوں نے غسل اور چادر پوشی کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر علامہ ڈاکٹر زبیر احمد نقشبندی نے بزرگان دین کے درجات کی بلندی اور مملکت خداداد پاکستان سمیت مقبوضہ کشمیر اور عالم اسلام کی سر بلندی کے لئے دعا کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں