فروری2019 کوپاک فضائیہ 0

27 فروری2019 کوپاک فضائیہ نے اپنی اہلیت اور صلاحیت سے ثابت کردیا کہ پاکستان کادفاع ناقابل تسخیر ہے اور اس دن بھارت کو جس ہزیمت اور ذلت کا سامنا کرنا پڑا وہ ہمیشہ یاد رکھے گا

27 فروری2019 کوپاک فضائیہ نے اپنی اہلیت اور صلاحیت سے ثابت کردیا کہ پاکستان کادفاع ناقابل تسخیر ہے اور اس دن بھارت کو جس ہزیمت اور ذلت کا سامنا کرنا پڑا وہ ہمیشہ یاد رکھے گا

یہ بات یقینی ہے کہ 27فروری 2019کو پاک فضائیہ کی طرف سے بھارتی فضائیہ کی ذلت آمیز شکست کی یادیں بھارت کے ہندوتوا حکمرانوں کے ذہنوں میں آج بھی تازہ ہونگی، اس واقعے کو 5 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز اس حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 26فروری 2019 کو ہندوتوا نظریے کے زیر اثر وزیر اعظم نریندر مودی کے حکم پر بھارتی فضائیہ نے بالاکوٹ پر بزدلانہ حملہ کیاتھا۔تاہم اگلے ہی دن 27فروری کو پاک فضائیہ نے اپنے آپریشن”سوئفٹ ریٹارٹ“ کے ذریعے بھارت کے 2طیارے مار گرائے اور ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو زندہ پکڑ کر مودی حکومت کو دھول چاٹنے پر مجبورکردیاتھا۔آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ فسطائی مودی حکومت کی غلط مہم جوئی کے ردعمل میں شروع کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ 5 سال قبل26فروری 2019کو بھارتی فضائیہ نے بالاکوٹ کے قریب ایک دینی مدرسے کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملہ کیا تھا جسے بھارت نے عسکریت پسندوں کا کیمپ قرار دیا تھا اور 300سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا تھا۔ تاہم پاکستان اور متعدد بین الاقوامی مبصرین نے اس دعوے کی نفی کی تھی کیونکہ وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا اوربھارتی میزائل واضح طور پر اپنے اہداف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے تھے۔ علاوہ ازیں بھارتی حکومت بالاکوٹ حملے کے ٹھوس ثبوت فراہم کرنے میں بھی ناکام رہی تھی۔ یہ بات بھی قابل ذکر اور بھارت کے لئے جگ ہنسائی کا باعث بنی کہ خود بھارتی اپوزیشن بالخصوص کانگریس نے بھی بی جے پی حکومت کی جانب سے بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیکس پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا، راہول گاندھی اور نوجوت سنگھ سدھو نے حملے میں ہلاک ہونیوالوں کی تصدیق اور شناخت کا مطالبہ کیاتھا۔ لیکن بھارت اس حوالے سے ناکام رہا تھا۔ 27 بلاشبہ فروری 2019کو مختصر فضائی لڑائی میں پاکستان کی فتح بھارت کو ہمیشہ پریشان کرتی رہے گی۔آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ نے بھارتی فضائیہ کو اس قدر الجھا دیا تھاکہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا جس میں پائلٹ سمیت اس کا عملہ ماراگیا اور بھارت کو ایک واضح پیغام ملا کہ پاکستان کے ساتھ الجھنے کی کوشش مت کرئے۔پاک فضائیہ کی اس کارروائی سے خود کو ایک اعلیٰ فوجی قوت کے طور پر منوانے کابھارتی منصوبہ بری طرح ناکام ہو نے کے ساتھ خاک میں مل گیا۔ ہماری رائے میں بھارت کو نوشتہ دیوار پرھ لینا چایئے کہ پاکستان کا دفاعی نظام انتہائی چاک و چوبند، تیز اور متحرک ہے۔بھارت کے سر پر اپنی فوجی برتری کاجو بھوت سوار ہے اس کی فضائیہ کی قلعی 26 فروری2019کو ہی کھل گئی تھی۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو زندہ پکڑنا اور پھر بھارت کے حوالے کرنا بھارت کی عالمی سطح پر سبقی کے مترادف تھا۔ عالمی میڈیا نے بھارت کے جھوٹ کو طشت ازبام کردیا تھا کیونکہ بالا کوٹ میں کسی قسم کی کوئی ہلاکت یا حملے میں نقصانات کے آثار نہ ملے تھے۔ بلاشبہ بھارت کو اس حقیقت کا بخوبی ادارک ہوگا کہ پاکستان ایک مضبوط دفاعی صلاحیت کا حامل ملک ہے اور بھارت کیطرف سے کسی قسم کی مہم جوئی بھارت کے اپنے وجود کے لئے خطرناک ثابت ہوگی۔ہماری رائے میں 26فروری 2019کا واقعہ اور اس میں بھارتی فضائیہ کی جو درگت بنائی گئی تھی اس سے بھارت کو اس بات کااندازا ضرور ہوگیا ہوگا کہ پاکستان کا فوجی اوردفاعی نظام خود کاراور ہمہ وقت متحرک رہتا ہے۔ بھار ت یہ جان لے کہ پاکستانی فوج جذبہ ایمانی سے لبریز ہے اور وہ اپنے سے کئی گناہ بڑئے ملک کی فوج کو ڈھول چٹانے کی مکمل صلاحیت اور اہلیت رکھتی ہے،جس کا مظاہرہ 27فروری2019 کو بھارت نے خوب دیکھا۔ دریں اثنا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ 27 فروری 2019 ہماری تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے، اس دن پاکستان کے عوام کے عزم اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا گیا، پاکستان نے بھارت کے سیاسی تحفظات اور انتخابی خدشات کے باعث کی گئی بلاجواز جارحیت کا جواب دیا۔اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کی معلومات کو بدلنے کی متعدد کوششوں کے باوجود اس دن کے واقعات نے پاکستان کی مسلح افواج کی مکمل آپریشنل صلاحیتوں کو ظاہر کیا، بلاشبہ یہ بھی ایک ریکارڈ ہے کہ دنیا بھر کے عسکری ماہرین اور تجزیہ کاروں نے نا صرف پاکستان کی مسلح افواج کی استقامت اور قابلیت کا اعتراف کیا بلکہ حقائق سے برعکس بھارتی دعوؤں کو بھی رد کیا۔دن کی مناسبت اور آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کے پانچ سال مکمل ہونے پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا کہ 27 فروری یوم فتح اور پاک فوج کے پروفیشنل ازم کی معراج کا دن ہے۔ ان کہنا تھا کہ27فروری کوپاک فوج نے بھارت کی علاقائی برتری کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔ بلاشبہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ 27فروری 2019 کا دن ہندتوا کے بھارتی حکمرانوں کو ہمیشہ ازبر اور یاد رہے گا اور آئندہ وہ ایسی اوچھی حرکت کرنے سے پہلے ہزار بار سوچیں گے۔ ہماری رائے میں پاک فوج کی فوری کاروائی اورپاک فضائیہ کا آپریشن سوفٹ ریٹارٹ ہرپاکستان دشمن قوت کے لئے ایک واضع پیغام ہے کہ پاک افواج وطن عزیز کا دفاع کرنے اور ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت اور اہلیت رکھتی ہے لہذ آ ئندہ بھارت یا کوئی اور دشمن قوت پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کو چیلنج کرنے کی جرات نہیں کر ئے گا۔یہی وجہ ہے کہ بھارت پاکستان کی سالمیت اور بقاء کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں کرتا نظر آتا ہے اور پاکستان کے اندر دہشت گردی کا نیٹ ورک قائم کرکے پاکستان کی معیشت اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے در پہ رہتا ہے کیونکہ بھارت یہ جانتا ہے کہ پاکستان سے جنگ کی صورت میں بھارت کو اپنے وجود سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں