آزادجموں و کشمیر میڈیکل کالج 0

آزادجموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد میں میڈیکل گریجویٹس کا پانچواں کانوکیشن

آزادجموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد میں میڈیکل گریجویٹس کا پانچواں کانوکیشن

108 میڈیکل کے طلبا و طالبات کو گریجویشن کی ڈگریاں دی گئیں چوہدری لطیف اکبر مہمان خصوصی تھے
نمایاں کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے 10 طلبا و طالبات کو گولڈ سلور اور براون میڈیلز بھی دئیے گے۔

)آزادجموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفرآبادمیں میڈیکل گریجویٹس کے اعزاز میں پانچویں کانوکیشن کا انعقاد کیا گیا۔

کانوکیشن میں سپیکر آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانوکیشن میں 108 میڈیکل کے طلبا و طالبات کو گریجویشن کی ڈگریاں دی گئیں جبکہ 10 طلبا و طالبات کو امتیازی پوزیشنز سمیٹنے پر سونے، چانی اور سلور کے تمغات سے بھی نوازا گیا۔ تقریب میں سیکرٹری ہیلتھ راجہ عبدالستار خان،، وائس چانسلر یو ایچ ایس پر وفیسر ڈاکٹر اللہ رکھا، پر نسپل آزادجموں و کشمیر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ملازم حسین بخاری، وائس پرنسپل آزادجموں وکشمیر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محراج، چیرمین کانوکیشن ڈاکٹر شوکت حیات خان، پر وفیسر (سرجری) ڈاکٹر اعجاز، پر وفیسر ڈاکٹر عارف، پر وفیسر ڈاکٹر ایوب سمیت میڈیکل فیکلٹی سول سوسائٹی اور میڈیکل کے طلباو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آزادجموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد کے پانچویں کانوکیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہاکہ طب کا شعبہ مقدس شعبہ ہے، ڈاکٹر ز کا کردار خدمتگار کا کردار ہوتا ہے، اس مقدس پیشہ سے وابستہ لوگ ہمارے معاشرے کا رول ماڈل ہیں۔

سپیکرآزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے کہاکہ میڈیکل کالجز کے قیام کے لیے بھرپور تگ و دو کی، ہمیں صحت کے لیے بے پناہ وسائل کی ضرورت ہے، میڈیکل کے طلبا تعلیم سے فراغت پانے کے بعد معاشرے کی خدمت کے لیے آگے بڑھیں، اخلاقیات اور ہمدردی بڑی قدر کی خوبیاں ہیں، فہم اور آگاہی کے ساتھ ساتھ فلاح انسانیت کا جذبہ ہو نا ہی حقیقی کامیابی ہے۔

جدید تعلیم کے فروغ اور طب کے شعبہ کی بہتری کے لیے دستیاب وسائل بروے کار لائیں گے۔ انٹر نیٹ کی بہتری کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، انٹرنیٹ کمینیاں بہترین سروس مہیا کرنے کیلیے اقدامات کریں، انھوں نے کہاکہ طلبا و طالبات کو بہترین ٹیکنالوجی اور معیاری تعلیم بہم پہنچانے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے، طب کے شعبہ میں بہتری کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

سپیکر آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حالات انتہائی ابتر ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت نے حریت قیادت اور تحریک آزادی کے رہنماوں پر بے پناہ مظالم ڈھانا شروع کردئیے ہیں، انھوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں، بھارتی جارحیت کے خلاف دنیا کے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

سپیکر آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے کہاکہ آج کا دن پاس آوٹ ہونے والے طلبا اور ان کیوالدین کے لیے بڑی کامیابی کا دن ہے، میڈیکل کالج کے اساتذہ اور طلبا کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا میڈیکل کالجز کے مسائل حل کریں گے، تعلیم کے فروغ اور شعبہ طب کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پر نسپل آزادجموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد سیدملازم حسین بخاری نے کہاکہ میڈیکل کالج کی بہتری کے لیے دسیتاب وسائل میں ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں۔ معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے میڈیکل فیکلٹی کا کردار مثالی ہے۔ اساتذہ نے آزادجموں و کشمیر میڈیکل کالج کو کم وقت میں بہترین اداروں میں لاکھڑا کیا ہے۔ طلبا ملک و قوم کی خدمت کریں، جذبہ ایثار کے ساتھ آگے بڑھیں اور انسانیت کی خدمت کے لیے خود کو وقف کردیں۔تحقیق اور جستجو بڑی بہترین خوبیاں اور کامیابی کے راستے ہیں۔ پرنسل آزادجموں وکشمیر میڈیکل کالج نے کہا کہ طلبا تحقیق کو فوکیت دیں اور مثالی مثبت کردار کے لیے تحقیق سے مسائل کے سدباب کے لیے کردار ادا کریں۔

کانوکیشن میں 108 طلبا وطالبات سے وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر اللہ رکھا نے ڈگریز کی تکمیل پر میڈیکل گریجویٹس سے حلف بھی لیا جبکہ وائس چانسلر یو ایچ ایس اور پرنسل آزادجموں وکشمیر کی جانب سے 10 نمایاں کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات کو گولڈ سلور اور براون میڈیلز بھی دئیے گے۔ پانچویں کانوکیشن میں فیصل رفیق، علیزہ ظہیر، عروبہ نسیم سمیت دیگر نمایاں کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو سپیکر آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، وائس چانسلر یو ایچ ایس، و پرنسپل آزادجموں وکشمیر میڈیکل کالج کی جانب سے گولڈ، سلور اور بروان میڈل بھی دئیے گے۔

آزادجموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفر آباد میں پانچویں کانوکیشن کی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر زائد عظیم، ڈاکٹر مریم زبیر، ڈاکٹر ضیا کیانی،مس انعم اور مس رابعہ، مسٹر فیصل عباسی و دیگر کوبہترین پر فارمنس پر سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر اور پرنسل آزادجموں وکشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد کی جانب سے شیلڈز اور انعامات دئیے گے جبکہ پر نسپل آزادجموں وکشمیر میڈیکل کالج اور وائس چانسلر یو ایچ ایس ڈاکٹر اللہ رکھا نے سپیکر آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کو شیلڈ بھی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں